سیاست

گورنر اور وزیر اعلی کی کوششوں سے دیامر کیمپس منظور ہوا، کلاسز کا آغاز جلد ہوگا: فیض اللہ فراق، ترجمان

گلگت(پ،ر)ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گونر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان دیامر میں قراقرم یونیورسٹی کا کیمپس کی تکمیل اور تعلیمی اصلاحات کے حوالے سے سنجیدہ ہے۔دیامر کے حوالے سے انہوں نے کسی بھی قسم کی منفی بات نہیں کی ہے۔ترجمان نے واضح کیا کہ گونرگلگت بلتستان اور وزیر اعلی گلگت بلتستان کی مشترکہ کوشیشوں سے دیامر میں قراقرم یونیورسٹی کا کیمپس منظور ہوا ہے ،اور دیامر میں یونیورسٹی کیمپس کیلئے فنڈز بھی مختص ہوئے ہیں اب کلاسس کا اجرا ہونا باقی ہے ۔بہت جلد گونر اور وزیر اعلی کی کوشیشوں سے دیامر میں بھی کلاسوں کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ترجمان نے کہا کہ گونرگلگت بلتستان ہمیشہ سے دیامر کے ساتھ مخلص رہا ہے اور آئندہ بھی دیامر میں تعمیر و ترقی کے حوالے سے اہم کرداربھی ادا کریں گے۔ترجمان نے کہا کہ گونر گلگت بلتستان بہت جلد دیامر کا دورہ بھی کریں گے اور عوامی وفود سے ملاقتیں بھی کریں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button