سیاست

سی پیک کی تعمیر سے اسلامی روایات متاثر ہونے کا خدشہ ہے، عبدالرشید ترابی

گلگت(پ ر ) امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر و گلگت بلتستان اور ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ماضی میں گلگت بلتستان آزاد کشمیر کا حصہ رہا ہے۔ گلگت بلتستان کو کشمیر سے الگ کرنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اُدھر کشمیر جل رہا ہے اور ہم ادھر ہمسائیہ میں خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف وزری کر رہا ہے جبکہ اقوام متحدہ بھی کشمیر کے حالات پر خاموش ہے جو کہ معنی خیز ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو صو بے صرف ٹیکس وصولی کے لئے بنارہے ہیں۔ وفاقی حکومت عوام کو اُن کے بنیادی حقوق دینے میں ناکام ہو گئی ہے۔

اُنہوں نے مذید کہا کہ سی پیک کی تعمیر سے گلگت بلتستان میں ترقی ہو گا مگر اس سے ہمارے اسلامی روایت متاثر ہو نے کا خدشہ ہے۔وفاقی حکومت سی پیک میں یہاں کے عوام کو اعتماد میں لے ۔ گلگت بلتستان کے تمام سیاسی ، مذہبی اور عوام سی پیک میں سٹیک ہو لڈز ہیں۔ ان سٹیک ہولڈز کو اعتماد میں لے بغیر سی پیک کی تعمیر سے عوام میں تشویش پائی جائے گی۔ اُنہوں نے جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے عوام کی آواز بن کر اُبھررہا ہے۔آج پورے پاکستان میں جماعت اسلامی روز بروز ترقی کے منازل طے کر رہا ہے اور لوگ جوق درجوق شامل ہو ئے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر وگلگت بلتستان مشاق ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملک کی تعمیر وترقی میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے اس لئے جماعت اسلامی کے یوتھ ہر مشکل وقت میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ کشمیر جل رہا ہے جبکہ ہمارے حکمران خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں۔ حکمران اپنے پروٹول میں لگے ہوئے ہیں۔ہمارے ہمسائے میں کشمیر جل رہا ہے جبکہ ہم یہاں پر خاموش ہیں ۔

تقریب سے کاخطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع نے کہا کہ ہمارے حکمران 44ارب ڈالر کے عوض ہمیں بھیج رہے ہیں۔ سی پیک سے ہمارے اسلامی اقتدار بُری طرح متاثر ہو گا حکمران نے اس کے بارے میں کچھ بھی نہیں سوچا ہے چین سے ہمارے کوئی اسلامی رشتہ ہیں ہے ایک ہمسائیہ ملک کے ناطے ہم اس اہم پراجیکٹ کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں لیکن ہمیں اپنے اسلامی اقدار عزیز ہے روزانہ لاکھوں چین یہاں آنے سے ہمارے ثقافت، اسلامی تہذیب وتمدن پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ تقریب سے مولانا سلطان رئیس ، فدا حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر مولانا تنویر حیدری، مولانا سلمان اشرفی، مولانا نقیب احمد، مولانا نثار احمد، مولانا محمد نسیم، قاری عرفان، قاری طفیل، مفتی شفیح اللہ، مولانا نعیم احمد ، مولانا شاہ عالم اور رئیاٹرڈ مینجر لطیف نے جماعت اسلامی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button