جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام گلگت میں ریلی نکالی گئی
گلگت ( سٹاف رپورٹر) مولانا فضل الرحمان کے حکم پر گلگت میں نماز جمعہ کے بعد جے یو آئی کے زیر اہتمام برما اور شام میں قتل عام کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے امیر تنظیم اہلسُنت والجماعت گلگت بلتستان و کوہستاں مولانا قاضی نثار احمد، امیرجمعیت علماء اسلام مولانا سرور شاہ اور دیگر نے کہا کہ شام ، حلب ، برما ، میانمار اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے ساتھ روا رکھنے والے مظالم کے خلاف اور دنیا کے تمام ظالموں کو یہ پیغام دینا ہے کہ انشا اللہ فتح حق کی ہو گی۔ یہ کفر اور باطل کا مقابلہ فی زمانہ رہا ہے۔ تم جتنا ظلم کرو انشا اللہ تباہی تمھارا مقدر بنے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ شام ، برما اور میانمارک کے بے بس مسلمان ، عورتوں اور بچوں کے اندھناک قتل عام اور مظلوم بے بس خواتین کی آبروریزی پر اقوام متحدہ کی خاموشی باعث تشوش ہے۔ احتجاجی مظاہرے کے موقع پر اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ شام ، برما اور دیگر مسلم ممالک میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم بند کرانے کے لئے فوری اقدامات اُٹھائیں۔ اور بے گھر ہونے والے مظلوم مسلمانوں کی آبادکاری کے لئے فوری اقدامات کرے۔ مظاہرین نے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ شام اور برما سے اپنے سفیروں کو فوری طور پر واپس بلائے اور اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی پر بھی اسے جھجوڑے تاکہ وہ اس اندوھناک قتل وغارت و ظلم کا سلسلہ فوری طور پر بند کرے۔