گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کو عبوری آئینی صوبہ بنایا جائے، حشمت اللہ سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف

استور (سبخان سہیل)گلگت بلتستان کے آئینی مسلے کو پاکستان کی وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت بازاروں اور مینڈیوں میں لانے کے بجائے اسمبلی میں حل تلاش کریں۔ کشمیر مسلے پر آنچ لائے بغیر گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنایا جائے۔ سنیر رہنما و سابق کنوینرتحریک انصاف گلگت بلتستان حشمت اللہ کی میڈیا سے گفتگو۔ انھوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کو اقتصادی راہداری منصوبے میں حصہ نہیں ملا تو یہاں کی عوام کے ساتھ ذیادتی ہوگی۔ گلگت بلتستان میں اکنامک زون بناے جایں تاکہ گلگت بلتستان کے پڑے لکھے نوجونوں کو روزگار کے مواقعے مل سکیں۔گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنایا جاے جس سے کشمیر کے مسلے پر بھی کوئی آنچ نہیں آئے گی عبوری صوبے میں وہ اختیارت ہمیں دیں کی ہم اپنے فیصلے گلگت بلتستان میں ہی کرسکیں نہ کہ ہم وفاقی حکومت کے پاس جائیں۔گلگت بلتستان حکومت اور وفاقی حکومت اس مسلے کو لیکر پوری قوم الجھن میں ڈالا ہے۔ فوری طوری پر اس مسلے کا سنجدہ حل نکلا جائے۔ گلگت بلتستان دنیا کا خوبصورت ترین خطہ ہے ۔ قدرت نے اس خطے کو قدرتی حسن سے مالامال کیا ہے اگر حکومت گلگت بلتستان کی سیاحت پر توجہ دے تو اربوں روپے کا بجٹ بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع استور سے کشمیر کو لنک کرنے والے روڈ پر سیاسی بیان بازی کے علاوہ کوئی کام نہیں ہوا ہے ایک عرصے سے اس روڈ پر اپنی اپنی سیاسی دوکان کو چمکانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ شونٹر روڈ کو اقتصادر راہداری منصوبے میں شامل کیا جاے اس کے شامل کرنے سے یہ روڈ سیاحت کے لیے بھی انتائی اہمیت کا حامل ہوگا۔شونٹر پاس روڈ بنے کے بعد بلتستان سمیت دیگر اضلاع سے رولپنڈی جانے والے مسافروں کے لیے 8سے 9گھنٹہ سفر میں کمی ہوگی۔ گلگت بلتستان کے اسکردو ایئرپورٹ کو انٹر نیشنل ائیر پورٹ بنایا جائے تاکہ یہاں سے چائناء اور دیگر ملکوں کے سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوگا۔ گلگت بلتستان کی سیاحت کو بہتر بنانے کے لیے صوبائی حکومت کو فوری کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے اشوع کو بازاروں اور منڈیوں میں لانے کے بجائے اس مسلے کو اسمبلی میں آئین اور قانون کے تحت حل کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button