ماحولگلگت بلتستان

ہلال احمر گلگت بلتستان کی جانب سےاوشکھنداس کےسیلاب متاثرین میں شیلٹرپیکجز تقسیم کئے گئے

گلگت(پ ر) ہلال احمر گلگت بلتستان کی جانب سے ضلع گلگت کے نواحی گاؤں اوشکھنداس میں سال2015اور2016میں مسلسل سیلاب آنے کی وجہ سے بے گھرہونے والے 31خاندانوں میں گھربنانے کے لئے شیلٹرپیکجزفراہم کردئیے گئے۔ امدادی شیلٹرزرکن گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ اور ہلال احمرگلگت بلتستان کی صوبائی سکریٹری نورالعین نے متاثرین میں تقسیم کئے۔ امدای پیکیج میں چودہ عدد جی آئی شیٹس بمعہ متعلقہ سامان، تیل اور لکڑی کی بخاریاں، سلپنگ بیگز، واٹر ٹینک ودیگر بنیادی ضروری اشیاء شامل تھے۔ اس موقع پر متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے رکن گلگت بلتستان کونسل ارمان شاہ نے کہا کہ ہلال احمر علاقے میں دکھی انسانیت کی مددکے لئے گراں قدرخدمات سرانجام دے رہی ہے جس کی مثال یہ ہے کہ یہ ادارہ اوشکھنداس میں سیلاب کی تباہ کاری کی ابتداء سے اب تک متاثرین کے شانہ بشانہ امدادی سرگرمیوں میں سرگرم عمل ہے، اسی طرح اس ادارے کی جانب سے ان کے آبائی گاؤں رحیم آباد میں بھی ممکنہ قدرتی آفت کے پیش نظر مقامی آبادی کی بھرپورمعاونت کررہی ہے جس پر وہ ہلال احمر گلگت بلتستان کی انتظامیہ کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے مذید کہا کہ انہیں اوشکھنداس گاؤں میں سیلاب متاثرین کودرپیش مشکلات کا ادراک ہے جن کے خاتمے کے لئے وہ صوبائی وزیرتعمیرات ڈاکٹرمحمداقبال کے ساتھ مل کر اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے اور وزیراعلیٰ کو بھی اس بارے میں اگاہ کرینگے۔ ہلال احمر گلگت بلتستان کی صوبائی سیکرٹیری نورالعین نے کہا کہ ہلال احمر حکومت کا ایک معاون ادارہ ہونے کے ناطے روز اول سے اوشکھنداس میں سیلاب متاثرین کی امدادوبحالی کے کاموں میں سرگرم عمل ہے جس کے تحت ابتداء میں متاثرین کو خورواک، خیمے، کمبل، ترپال شیٹس اور دیگرضروری اشیاء پہم پہنچائی گئیں جبکہ دوسرے مرحلے میں کیش گرانٹ اسسٹنس پروگرام کے تحت 31گھرانوں میں فی کس با ئیس ہزار روپے تقسیم کئے گئے اور اب متاثرہ گاؤں کی خواتین کی درخواست پر انہیں گھربنانے کے لئے شیلٹرپیکیج فراہم کئے جارہے ہیں جس سے متاثرین کو درپیش مشکلات کے خاتمے میں مددملے گی۔ اس موقع پر اوشکھنداس گاؤں کے عمائدین نے مشکل گھڑی میں متاثرین کی بھرپورمدد کرنے پر ہلال احمر گلگت بلتستان کی انتظامیہ اور ادارے کی فلاحی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button