پاکستانگلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے لئے آزاد کشمیر سے بھی بااختیار سیٹ اپ کا مطالبہ کرتے- وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حید ر

گلگت ( سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حید ر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی یکساں طور پر عزیز ہے ۔ گلگت بلتستان کے عوام نے مسئلہ کشمیر کی وجہ سے کافی مشکلات اُٹھائی ہے۔ آزاد کشمیر سے بہتر طرز کا سیٹ اپ گلگت بلتستان کے عوام کا حق ہے ۔ دونوں خطوں کے باشندے تاریخی رشتوں میں بندھے ہو ئے ہیں۔ گلگت بلتستان کے عوام سے ہم محبت کرتے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف دونوں خطوں کے ترقیاتی منصوبوں پر عمل پہرا ہے۔ ان خیالات کا اظہار راجہ فاروق حید ر نے گلگت بلتستان کونسل کے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین سید افضل سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر اُنہوں نے کہا کہ ہم نے کھبی بھی گلگت بلتستان کی حقوق کی مخالفت نہیں کی ہے۔ بلکہ ہم تو گلگت بلتستان کے لئے آزاد کشمیر سے بھی بااختیار سیٹ اپ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے عوام کے درمیاں رابطے مذید بڑھانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائیں گے۔ ہم دل وجان سے جی بی والوں کے ساتھ ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button