گلگت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کےعارضی ملازمین کے عدم مستقلی کیخلاف احتجاج ، 14 گرفتارمظاہرین سٹی تھانہ منتقل

گلگت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کےعارضی ملازمین کے عدم مستقلی کیخلاف احتجاج ، 14 گرفتارمظاہرین سٹی تھانہ منتقل

7 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

گلگت(سٹاف رپورٹر) کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ملازمین عدم مستقلی کے خلاف چیف سیکریٹری کے افس کے باہر احتجاج کرکے روڈ بلاک کرنے پر 14مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔محکمہ صحت کی حالیہ بھرتیوں میں کنٹریکٹ اور کنٹینجنٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو نظرانداز کرنے پر ملازمین نے چیف سیکریٹر ی افس کے باہر دھرنا دیا۔ ملازمین کا کہنا تھا کہ گزشتہ آٹھ سالوں سے کنٹریکٹ پر کام کررہے ہیں جبکہ دیگر محکموں میں ملازمین کو ریگولر کردیا گیا ہے محکمہ صحت کی حالیہ بھرتیوں میں کنٹریکٹ ملازمین کو نظر انداز کیا گیا ہے جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔ مجسٹریٹ کے حکم پر سٹی تھانہ کی پولیس نے 14افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔