جرائمگلگت بلتستان

گلگت بلتستان پورے ملک میں کم ترین کرائم ریٹ کی وجہ سے ایک مثالی مقام رکھتا ہے۔ اقبا ل حسن، صوبائی وزیر اطلاعات، منصوبہ بندی و ترقیات

گلگت ( پ ر) صوبائی وزیر اطلاعات، منصوبہ بندی و ترقیات اقبا ل حسن نے کہا ہے کہ امن کا قیام اور پر امن ماحول کی بدولت صوبے کے معاشی حالات میں تبدیلی آر ہی ہے، معاشی سرگرمیوں کے بڑھنے سے بیروزگاری اور دیگر مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ انکا کہنا تھا کہ امن کسی بھی معاشرے کے لیئے ترقی کی کنجی ہے اور مہذب معاشرے ترقی کی راہ پر چل کر اہم سنگ میل طے کرتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت نے امن کے دیرپا قیام کے لیے بہترین پالیسیوں کا نفاز کیا اور گلگت بلتستان میں ماضی کی نسبت اب پر امن اور مثالی ماحول دیکھنے میں آیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے انتہائی مستعدی اور فرض شناسی کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس کا نتیجہ یہ ہے کہ یہ صوبہ پورے ملک میں کم ترین کرائم ریٹ کے اعتبار سے ایک مثالی مقام رکھتا ہے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ صوبے میں پولیس اور دیگر اداروں کی کاوشوں کی بدولت گلگت بلتستان میں امن کی صورتحال بہت اچھی ہے۔ مسلم لیگ ن کی بہترین پالیسیوں کے سبب ملک معاشی میدان میں بھی آگے بڑھ رہا ہے۔ سی پیک سے وابستہ مستقبل کے فوائد کو دیکھتے ہوئے چین کے علاوہ دیگر ممالک بھی سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہے ہیں جو کہ ایک انتہائی خوش آئیند امر ہے۔ صوبائی وزیر نے اس یقین کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان آنے والے چند سالوں میں معاشی سرگرمیوں کا مرکز بننے جا رہا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان دنیا کا خوشحال ترین ملک بن کر سامنے آئے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button