خبریں

اکرم علی برکات انجمن امامیہ چھلت شینبر کا متفقہ صدر منتخب

نگر ( اقبال راجوا) پروگریسیو یو تھ ایسو سی ایشن شینبر (PYAS)نگر کے سیکریٹری نشر و اشاعت اکرم علی برکات مرکزی انجمن امامیہ چھلت شینبر کے متفقہ صدر منتخب کر لئے گئے۔ منتخب عمائدین و اکابرین کے اجلاس میں چھلت بر روڑ منصوبے پر ٹھیکیدار کو عدالت سے رجوع کرنے اور چھلت تحصیل کی اب تک غیر فعالیت اور روڑ منصوبے پر کام میں تاخیر پر شدید غم وغصے کا اظہار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بعد از نماز جمعہ شینبر کے تمام13موضع جات سے نمائند ہ اکابرین کا ایک اہم اجلاس بعد از نماز جمعہ مرکزی جامع مسجد چھلت شینبر میں منعقد ہوا اجلاس میں دیگر تمام امور کے علاوہ مرکزی انجمن امامیہ چھلت شینبر کے کابینہ کے انتخاب بارے میں گفتگو ہوئی ۔ اجلاس میں سابق کابینہ کے عہدیدادران نے اپنی کارکردگی بیان کیا اور انجمن کے لئے اپنی خدمات کا تذکرہ کیا۔ اجلاس میں شریک عمائدین نے سابقہ کابینہ کی کار کردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان کی رضاکارانہ خدمات کو علاقے کی عوام پر ایک احسان قرار دیا۔ عمائدین نے کہا کہ اب کابینہ میں پڑھے لکھے کابینہ کے نوجوانوں کو شامل کر کے انجمن کے لئے بہترین خدمات فراہم کی جائے۔ اکابرین و عمائدین نے تمام موضع جات کے نمائندہ گان سے رائے کے اظہار کا کہا جس پر صدارت کے لئے کسی بھی فرد کو صدارت کے لئے سامنے آنے کی درخواست کی گئی۔ اکرم علی برکات اور زوار سلیمان کے نام تجویز کئے گئے ۔ جس پر قرعہ اندازی ہوئی۔ نگر ڈس ایبیلیٹی فورم کے صدر شمس المتین نے دونوں کے ناموں پر قرعہ نکالتے ہوئے اکرم علی برکات کا نام اٹھایا ۔ صدر منتخب ہوئے۔ انجمن امامیہ کے صدر اس سے پہلے سماجی اور سیاسی خدمات کے حوالے سے علاقے میں جانے پہچانے جاتے ہیں ۔اکرم علی برکات پروگریسئیو یوتھ ایسو سی ایشن شینبر (PYAS) نگر کے سیکریٹری اطلاعات اور اس لامی تحریک پاکستان کے تحصیل شینبر چھلت کے عہدوں پر فائز رہے ہیں ۔ اکرم علی برکات نے زمانہء طالبعلمی میں کراچی شہر میں ایک نجی ٹی وی سے بھی منسلک رہے ہیں۔ عوامی حلقوں نے اکرم علی برکات کو انجمن امامیہ چھلت شینبر کا صدر منتخب ہونے پر اپنے تہنیتی پیغام میں مبارکباد دی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button