سیاست

حلقہ 3میں مسلم لیگ ن کےکارکنان سکریٹریٹ اور قیادت سے رابطوں کی فقدان کے باعث گومگوں کی کیفیت میں مبتلا ہے

گلگت(پ ر) مسلم لیگ ن حلقہ 3کے میڈیا انچارج انصار علی و دیگر سنیئر رہنماؤں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ 3میں مسلم لیگ ن کے سینکڑوں کارکنان ن لیگی سکریٹریٹ کے قیام عمل میں نہ آنے اور قیادت سے رابطوں کی فقدان کے باعث گومگوں کے کیفیت میں مبتلا ہے اور نوجوانوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ۔وزیراعلیٰ زاتی دلچسپی لیکر حلقہ 3میں سکریٹریٹ کے قیام اور بنیادی مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کریں ۔انصار میڈیا انچارج کا مزید کہنا تھا کہ حلقہ تین میں مسلم لیگ ن کے سکریٹریٹ کا اعلان دو سال قبل ہوا تھا مگر تاحال اس حوالے سے کوئی اقدام سامنے نہ آنے سے پارٹی ذمہ داران کو لوگوں کے مسائل فٹ پاتھ پر سننا پڑتا ہے اور مستقل دفتر نہ ہونے سے کارکنان افراتفری کا شکار ہے اور قیادت سے رابطوں میں مشکلات پیش آرہے ہیں لہٰذا وزیراعلیٰ ذاتی دلچسپی لیکر حلقہ تین کے ہزاروں پارٹی ووٹرز کے مسائل کے حل اور سکریٹریٹ کے فی الفور قیام کیلئے احکامات جاری کریں تاکہ مسلم لیگ ن کو حلقہ 3میں مزید مضبوط اور مستحکم بنایا جاسکے ان کا کہنا تھا کہ حلقہ تین بڑے حلقے کے حیثیت سے یہاں پر مسائل بھی زیادہ ہیں لہٰذا عوامی مسائل کے حل کیلئے وزیراعلیٰ اور ڈاکٹر اقبال ذاتی دلچسپی لیکر کام کریں اور عوام کے مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کریں ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button