بلاگز

دسمبر کے مہینے میں مسکراہٹ کی قدر و قیمت

۱۔ اس کی کوئی قیمت نہیں لیکن یہ انمول ہے
۲ ۔ یہ نہایت پر اثر ہے دوسروں کو خوشی دیتی ہے
۳۔ یہ ان لوگوں کو ہشاش بشاش کرتی ہے جو اسے دیکھتے اور محسوس کرتے ہیں
۴۔ یہ اگر چہ چند سیکنڈ کے لئے ہو تی ہے لیکن اس کا اثر دیر پا ہو تا ہے
۵۔ جو شخص مسکرانا نہیں جانتا وہ ا پنے آپ کو مفلس تصور کرے اور جو مسکرانا جانتاہے وہ امیر ترین تو نہیں لیکن مفلس نہیں ہوتا
۶۔ مسکراہٹ سے گھر میں خوشی رہتی ہے ، کاروبار میں خیر سگالی کا جذبہ ابھرتا ہے اور اس سے دوستی کا آغاز ہوتا ہے۔
۷۔ یہ پریشانی اور تھکاوٹ میں آرام بہم پہنچاتی ہے ، مایوس لوگوں کے لئے دن کا اجالا ہے، دکھی لوگوں کے لئے سورج کی کرنوں کا کام دیتی ہے اور تکلیف کے وقت میں یہ قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے
۸۔ اسے کوئی نہیں خرید سکتا ، ادھار نہیں مانگ سکتا، چرا نہیں سکتا، کیو نکہ یہ خلوص بھرا مسکراہٹ آپ کی دلی جذبات کا آئینہ دار ہو تی ہے
۹۔ اگر دسمبر کے مہینے کی آخری لمحات میں ہمارے سیلز کے بعض افراد ، شدید تھکن کے باعث آپ کی طرف مسکرا کر نہ دیکھ سکیں ، تو ہم آپ سے یہ توقع کر سکتے ہیں کہ آپ ان کی طرف مسکر ا کر دیکھیں گے ۔
۱۰۔ کیو نکہ ان سے زیادہ کس کو مسکراہٹ کی اتنی ضرورت ہوتی ہے جن کے پاس کسی کو دینے کے لئے سوائے اشورنس کے کچھ بھی باقی نہیں ہوتا ،
اس لئے دوستو مسکرانا سیکھیے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button