بلاگز

کرونا وائرس … 14 دنوں کے چِلّے کی اہمیت

تحریر: اشتیاق احمد یاد

 بہت سارے افراد کرونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے سے 14 روز تک خلوت میں رہنے یعنی قرنطینہ (Quarantine) میں رہنے کی اصل اور تکنیکی وجہ سے ناواقف ہیں. اِس اہم ترین پہلو اور اصول کو سمجھنا اور اِس پر عمل پیرا ہونا ناگزیر ہے.

مذکورہ دنوں تک الگ تھلگ رہنا اِس لیے ضروری ہے کہ خدانخواستہ کسی انسان کو یہ وائرس منتقل ہوا ہے تو پہلے دو روز کوئی علامت ظاہر نہیں ہوتی. تیسرے روز سے چودھویں روز تک علامات ظاہر ہو سکتی ہیں. یعنی اِن بارہ دنوں میں کسی بھی روز علامات ظاہر ہو سکتی ہیں. کسی کو شروع والے ایّام میں, کسی کو وسط والے اور کسی کو آخری ایّام میں.

اگر اِن دنوں میں علامات ظاہر ہو جائیں تو فوراََ متعلقہ ہسپتال سے رابطہ کیا جائے. اگر علامات سامنے نہیں آتی ہیں تو وہ شخص محفوظ ہے (پھر بھی چند اور روز تک احتیاط بہتر ہے).

یاد رہے کہ اِن چودہ دنوں میں مکمل طور پر لوگوں اور ہجوم سے دُور رہنا ہے یعنی یہ ایک طرح سے چِلّہ ہے. اگر آپ نے چِلّہ توڑ ڈالا تو پھر سے از سر نو چودہ دن کے لیے خلوت میں رہنا پڑے گا یعنی پھر سے چِلّہ کاٹنا پڑے گا.

اِس بہترین اصول پر پابندی سے ایک طرف خود کو اِس وائرس سے محفوظ رکھنے, اپنے کنبے کو بچانے میں غیر معمولی مدد ملتی ہے تو دوسری جانب یہ عمل معاشرے میں عدم پھیلاؤ میں ممد و معاون ثابت ہوتا ہے. حکومتی اور متعلقہ اداروں کے اہلکار اِن چودہ دنوں کی اہمیت کے باعث ہی لاک ڈؤن اور ہوم لاک ڈؤن پر سختی برت رہے ہیں اور اہم اقدامات کررہے ہیں. اللہ تبارک و تعالیٰ اپنی مخلوق کو اِس وبا سے محفوظ رکھے اور جلد اِس کا خاتمہ فرمائے!

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button