سیاست

قراقرام یونیورسٹی کو مسلم لیگ ن کا کیمپ آفس بنایا گیا ہے ۔ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میڈیا سیل

گلگت (پ۔ر) پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میڈیا سیل سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قراقرام یونیورسٹی انتظامیہ اپنا قبلہ درست کریں، یونیورسٹی کو مسلم لیگ ن کا کیمپ آفس بنایا گیا ہے ۔ ویمن ٹریفکنگ میں ملوث حکومتی وزراء کا آئے روز یونیورسٹی کے دورے سمجھ سے بلاتر ہیں۔ جن وزراء کو جیل میں ہونا چاہیں، وہ یونیورسٹی کے چکر لگا رہیں ہے۔ یونیورسٹی انتطامیہ کو معلوم ہونے کے باوجود کہ ان افراد پر ٹریفکنگ کے الزامات لگ چکے ہیں ان کو یونیورسٹی انتطامیہ نے کیوں مدعو کیا ؟

حکومتی وزراء پر الزام کے بعد اب ان کے علاقے کی خواتین ان کو دیکھ کر اپنا راستہ تبدیل کرتی ہیں جب کہ اس قسم کے افراد کو یونیورسٹی میں مدعوکرنے سے یونیورسٹی انتطامیہ کا کردار بھی مشکوک ہو گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی بھی ابھی تک غیر فعال ہیں۔ جب تک غیر جانبدار تحقیقات نہیں ہوتی تب تک حکومتی وزراء پر یونیورسٹی سمیت دیگر اداروں پر جانے کی پابندی ہونی چاہیں۔
اگر یونیورسٹی انتطامیہ نے دوبارہ کسی حکومتی وزیر کو یونیورسٹی میں لایا تو پیپلز پارٹی کے جیالے یونیورسٹی میں شیدید احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے اور حالات کی تمام تر ذمہ داری یونیورسٹی انتطامیہ پر عائد ہو گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button