سیاست

ن لیگ استور کے دلبرداشتہ ضلعی کوآرڈینیٹر فرمان علی خان نے عہدے سے استعفی دے دیا

استور ( عبدالوہاب ربانی ناصر )ضلعی کوآرڈینٹر فرمان علی خان جوکہ پاکستان مسلم لیگ ن کا دیرنہ کارکن ضلعی سطح پر پارٹی کلیئے حثیت سے بڑھ کر خدمات ہیں ۔فرمان علی نے اپنے ضلعی عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ ایک بیان میں فرمان علی نے کہا کہ جس پارٹی کو فعال بنانے کیلئے بھوکا پیاسا رہ کر دن رات کام کیا۔ بے روزگاری کے عالم میں پارٹی کیلئے اپنا تمام تر سر مایہ لگایا۔ لیکن جب پارٹی کو اقتدار ملی تو گلگت بلتستان میں اپنے لوگوں کو نوازا جہنوں نے پارٹی اور پارٹی کے ممبران کو الیکشن کے دوران برا بھلا کہا ۔آخر دم تک پارٹی کو کام بنانے کی شازش کی وہ لوگ آج ایسی پارٹی کے منتخب ممبران سے فائدہ بھی رہے ہیں ۔نہ کہ منتخب ممبران بلکہ وزیر اعلی حافظ الرحمن نے بھی پارٹی کے بنیادی کارکنان کو دیوار کے ساتھ لگا رکھا ہے ۔نئے چہروں اور مفاد پرست لوگوں کو اپنا دوست بنا رکھا جبکہ ان خدمات کا وزیر اعلی کو بار ہا کہنے کے باوجود جو تک نہ رہگی ۔بلکہ اقتدار کے نشے میں اپنے پرائے اور وفادار بے وفا ہیں ۔ فرق محسوس نہ کیا وہ لوگ بڑے خوش نصیب ہیں جن کے وہ مخالف ہیں ۔جہنوں نے پارٹی مخالفت کے باوجود فائدہ اٹھایا اسی پارٹی سے جن کے وہ مخالف ہیں۔ اور رہیں گے ۔ لوگ ہم سے سوال کرتے ہیں کہ اگر آپ جیسے کارکن کے ساتھ ایسا حشر ہے تو نئے لوگ کیسے اس پارٹی کو سپورٹ کریں گے ۔ پارٹی کارکنان کی بے حسی کو دیکھ کر مخالفین ہم پر ہسنتے ہیں ۔ کیونکہ پارٹی قیادت نے بھی بنیادی کارکنان کو یکسر نظر انداز کیا ہے ایسی صورت حال رہی تو کارکنان اپنا لائہ عمل تیار کریں گے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button