پاکستان

ہنزہ، وزیر اعظم نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

ہنزہ (ذوالفقار بیگ ) ملک بھر کی طرح ضلع ہنزہ میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا 67واں سالگرہ جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا ۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن سیکرٹریٹ علی آباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوئی ۔اجلاس میں عہداروں سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اجلاس کی صدارت مسلم لیگ ن ہنزہ سب ڈویژن کے صدر جاویداقبال نے کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے تمام کابینہ سمیت کارکنوں کو پارٹی قائد کی سالگرہ کی مبارک باد دی اور کیک کاٹا گیا ۔ اور کہا کہ ہمارا قائد کا وژن ملک سنوارنے کا ایجنڈہ ہے ہم اپنے قائد کے فرمودات کے مطابق اس ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے دن رات کوشاں ہے ۔

قائد میاں محمد نواز شریف کا گلگت بلتستان سے خصوصی لگاؤ اور محبت ہے اور خاص کر ہنزہ کی ڈیولپمینٹ پر کڑی نظر ہے ۔ اُنہوں نے سب سے پہلے ہمیں ڈسٹرکٹ کا تحفہ دیا تھا یہ اُن کے اس ایرے کیساتھ محبت کا ثبوت ہے۔ ہمارا نومنتخب رکن اسمبلی میر سلیم خان نے گزشتہ دنوں اسلام آباد میں چیف منسٹر حافظ حفیظ الرحمن سے خصوصی ملاقات کرکے ہنزہ بجلی بحران کا ذکر کیا ہے اور زیر تعمیر پاور پروجیکٹس پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی سفارش کی ہے۔ وزیراعلی گلگت بلتستان نے بھی خصوصی دلچسپی لیکر ضلع ہنزہ میں بجلی بحران پر قابو پانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا وعدہ کیا ہے اور اسں وقت سیکریٹری واٹر اینڈ پاور ظفر وقار تاج کو ہدایت کی ہے کہ مسگر پاؤر پروجیکٹ تین ماہ میں مکمل کرکے بجلی کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔ صدر نے بذریعہ میڈیا چیف منسٹر سے اپیل کیا ہے کہ عطاآباد جھیل پر بننے والی فزیبلٹی رپورٹ جلد مکمل کیاجائے تاکہ پاور پروجیکٹ کا جلد ٹینڈر کرواکر کام کا آغاز کیا جائے۔ عوام ہنزہ اس پروجیکٹ کے بے چینی سے انتظار کررہے ہیں ۔ ہنزہ میں بجلی بحران کا واحد حل یہ ہے ۔ عطاآبادپاور پروجیکٹ ہمارا قائد میاں محمد نواز شریف کا دیرینہ خواہش ہے ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت جو وعدے کرتی ہے اُسے مکمل کرتی ہے ہمارا قائد جو کہتا ہے وہ کرکے دیکھتا ہے اُنہوں نے مزید کہا کہ ہماری پارٹی علاقے کے ساتھ مخلص ہے صدر جاوید اقبال نے عہداروں اور کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے ملکر کام کر نا ہوگا کیونکہ ہنزہ نوزائیدہ ضلع ہے یہاں پر محنت کی اشد ضرورت ہے اس دھرتی کو شاد و آباد رکھنے کیلئے ہم سب کی زمہ داری ہے کہ اپنے بساط کے مطابق کام کیا جائے ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے علی آباد کے سماجی رہنما صو بیدار جامی نے کہا کہ سب سے پہلے قائد محترم کی سالگرہ مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ آپ سب علاقے کی مفاد کے لئے ملکر کام کرینگے۔ اُنہوں نے مسلم لیگ ن کے عہداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ حالیہ اے ڈی پی میں ہنزہ علی آبادکے تین اہم پروجیکٹس کو اے ڈی پی سے نکالا گیا ہے جس کی میں بھر پور مذمت کرتا ہوں یہ ہنزہ علی آباد کے عوام نے متفقہ طور پر منظور کرکے ADPکا حصہ بنایا تھا۔ کن وجوہات پر یہ پروجیکٹ ADP سے خارج ہوئے ہے میں گزارش کرونگا کہ نظر ثانی کیا جائے اور دوبارہ ان اہم پر و جیکٹس کو ADPکا حصہ بنایا جائے۔

جلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعلی نمبردار مجید نے کہاکہ ایماندار آفیسروں کا تبادلہ نہ کیا جائے چھوٹی چھوٹی شکایتوں پر تبادلے ٹھیک نہیں ہوتے ہیں اُن کو اپنا پیریڈ مکمل کرنے دیا جائے ۔باربار سرکاری آفیسروں کی تبادلے سے ڈیولپمنٹ پر فرق پڑتا ہے اُنہوں نے ارباب اختیار سے گزارش کی چھوٹے کاموں کے پیچھے نہ پڑے بلکہ علاقے کیلئے کوئی بڑا کام کیا جائے۔

اجلاس کے آخر میں بانی رکن شیر خان کی وفات پر فاتحہ خوانی کی گئی

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button