گلگت بلتستان

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنے لہو سے جہوریت کوبقا بخشی ، پی پی پی ضلع سکردو کے رہنماوں کا برسی کےتقریب سےخطاب

سکردو (پریس ریلز) شہید جمہوریت دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کی مناسبت سے پی پی پی ضلع سکردو کے زیر اہتمام تقریب کا اہتمام ، کارکنوں سمیت غربا میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا ، جبکہ بعد ازنماز شام کے وقت علمدار چوک سکردو میں محترمہ کی یاد میں شمعیں بھی روش کی گئی ، کارکنوں کا طوفان اُمڈآیا ، دُور داز سے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، پیپلزسکرٹیریٹ شہید بھٹو ہال کارکنوں سے کچھاکھچ بھر گیا ،جئے بھٹو ، جیئے بے نظیر اور جیئے بلاول کے نعروں سے پیپلزسکرٹیریٹ گونج اُٹھا ۔ تقریب میں قائم مقام صدر پی پی پی گلگت بلتستان عمران ندیم ، کے علاوہ ضلع سکردو کے عہدہ دران اور سب ڈویژنز کے عہدہ دران نے بھی خصوصی شرکت کی ، سخت سردی بھی کارکنوں کا جوش و لولہ کم نہ کر سکی۔

کارکنوں سے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے قائم مقام صدر عمران ندیم ، ضلعی صدر شیخ نثار سرباز، سینئر نائب صدر ضلع سکردو غلام شہزاد آغا سینئر نائب صدر وزیر محمد اقبال ، سب ڈویژن روندو کے صدر ایڈوکیٹ شہباز ، سب ڈویژن سکردو کے جنرل سکرٹیری طالب استوری ، پی پی پی سٹی سکردو کے صدر افضل سمیال ، نامور قانون دان ورہنماء پی پی پی بشارت ایڈوکیٹ ، حاجی حسنین ، پی پی یی کھرمنگ کے سینئر نائب صدر جی ایم عامر پاروی ،و دیگر رہنماوں اور عہداروں نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنے لہو سے جہوریت کوبقا بخشی ،جمہوریت کے فروغ کے لیے شہید بھٹو خاندان کی قربانیوں کو کسی صورت بھلایا نہیں جا سکتا ، بھٹو خاندان نے ملک میں حقیقی جمہوریت کے فروغ کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں ، محترمہ شہید بی بی ، اورقائد عوام نے عوام کو حق حکمرانی دی ، اور ان کے مسائل حل کیے ، عوام دشمن عناصر نے بیرونی طاقتوں کے اشارے پر ملک کے محبوب قائدین کو ہم سے چھین لیا ، متحرمہ کا فکر و فلسفہ آج بھی زندہ ہے پیپلزپارٹی کے کارکنوں جب تک زندہ ہیں شہید بی بی کے مشن کو جاری رکھیں گے ، ملک میں قیام امن ، اور ایٹمی طاقت کے زریعے شہید بھٹو اور بے نظیر نے ملک کو دفاعی اعتبار سے مستحکم کیا ، عوام دشمن عناصر کو عوام کی بھلائی ایک آنکھ نہ بھائی اور انہوں نے اس عظیم لیڈر کو ہم سے جد ا کر دیا ، ہمارے دلوں سے شہید بی بی اور شہید بھٹو کی محبت کو کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا ، شہید بی بی اور شہید بھٹو ہمارے دلوں پر حکمرانی کرتے ہیں ، آج بی بی کو ہم سے جدا ہوئے پورے ۹ سال بیت چکے ہیں لیکن آج بھی ان کی یاد تازہ ہے، مقررین نے عہد کیا کہ شہید بی بی کے نظریات پر عمل پیرا ہو کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے شہید بی بی کے بیٹے بلاول کارکنوں اور پاکستانی عوام کی واحد امید ہیں ، پیپلزپارٹی ضلع سکردو کے زیر اہتمام برسی کے حوالے سے کارکنوں میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا ، جبکہ ضلعی عہدہ دران نے یتم خانے اور مدینہ کالونی سکردو میں مقیم افراد میں بھی لنگر تقسیم کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button