گلگت بلتستان

استور میں تمام مدارس اور تنظیموں کی مکمل چھان بین شروع کردی گئ، ڈپٹی کمشنر

astore pic today

استور (سبخان سہیل) ڈپٹی کمشنر طارق حسین کی زیر صدارت قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے سلسلے میں دونوں سب ڈویژنز کےاسسٹنٹ کمشنرز اورانتظامیہ کے دوسرے اہلکاروں کےساتھ۔ میٹنگ منحقد ہوئی۔

میٹنگ مییں کہا کہ استور میں تمام مدرسوں کی مکمل چھان بین شروع کردی گئی ہے۔ ایسے تمام افراد کی جانچ پڑتال بھی شروع کردی ہے جو یہاں پر کاروبار کررہے ہیں۔ جو مدرسے رجسٹرڈ نہیں ہیں ان کو بند کردیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر استور طارق حسین نے بحد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت پر استور میں تمام مدرسوں ور دیگر تنظیموں کی جانچ پڑتال جاری ہے، جوبھی تنظیم یا مدرسہ یاکوئی اور ادارہ غیر قانونی طور پر کام کررہا ہے ان کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایکشن پلان کے تحت وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے بیس نکاتی ایجنڈہ کو پورےملک میں عمل درآمد کرانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اس کے مطابق استور میں بھی ایکشن جاری ہے۔ ہم نے دونوں اے سی اور دیگر ایڈمنسٹرٹیو عملے کو چوکس کیا ہے تاکہ وہ دن رات ایک کرتے ہوے اس بیس نکاتی ایجنڈے پر عمل کریں۔ استور میں ایسے تمام افراد کی بھی چھان بین جاری ہے جو غیر مقامی ہیں یا دوسرے کوئی کاروبار کرتے ہیں ان کی بھی مکمل چھان بین ہو رہی ہے۔ جو بھی شخص اپنی مکمل درست انفارمیشن نہیں دے گا ان کے خلاف بھی کاروئی ہوگی۔ جو تنظیمں اورمدرسے رجسٹرڈ نہیں ہیں ان تمام کو بند کردیا جایئگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button