کالمز

ہائی سکول بمبوریت میں یوم قائد

’’اے قائد اعظم تیرا احسان ہے تیراحسان ‘‘، یہ سدرہ کی آواز تھی،’’قائد اعظم یقیناایک عظیم لیڈر تھے ‘‘یہ لائبہ کا جملہ تھا،’’قائد اعظم برصغیر کے مسمانوں کے لئے اللہ کی طرف سے ا یک تخفہ تھا ‘‘یہ سکول کے پرنسپل صالح ولی آزاد کا دعویٰ تھا۔ ہائی سکول بمبوریت میں ۲۵ دسبر کو یوم قائد اعظم منایا جا رہا تھا ۔۔تقریب میں سابق وزیر بہبود آبادی کے پی کے اور موجودہ ممبر صوبائی اسمبلی جناب سلیم خان تشریف فرما تھے ۔۔نئے ڈی ڈی او جنا ب ممتاز محمد تشریف لائے تھے ۔۔اے ڈی او شاہد حسین تھے ۔اے کے ار ایس پی کے پروجیکٹ منیجر محمد یونس،معراج خان اور عملے کے دوسرے افراد تھے ۔۔علاقے کے لوکل کونسل کے چرمین رفیع ایڈوکیٹ ،کونسلرز،پی ٹی سی کونسل کے چرمین اور ممبرز ،علاقے کے معززیں ،صحافی برادری خواتیں و حٖضرات اور سکول کے بچے محفل سجائے ہوئے تھے ۔۔آج کی تقریب کے دو حوالے تھے ۔۔ایک بابائے قوم کا جنم دن تھا دوسر ا اے کے ار ایس پی کی طرف سے ہائی سکول بمبوریت میں ایک جدید ائی ٹی لیب بنایا گیا تھا اس کا افتتاح تھا ۔۔دونوں حوالے اہم تھے ۔۔آج کا دور ائی ٹی کا دور ہے ۔۔سکول میں جدیدلیب کی سہولت نعمت سے کم نہیں ۔۔تلاوت کلام مجید سے پروگرام کا آغاز ہوا ۔۔بچوں نے اپنے عظیم قائد کو الفاظ کا نذرانہ پیش کیا ۔۔

زندہ قوموں کو اپنے عظیم اسلاف پہ فخر ہوتا ہے بچوں نے کہا ۔۔مہمانوں کو کلاشوں کا روایتی تخفہ پیش کیا گیا ۔۔سکول کے پرنسپل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اس بات پہ فخر ہے کہ ہم اقبال کے شاہین ہیں ۔اس کا ثبوت آج اس پسماندہ گاؤں میں ہماری موجودگی اور ہمارے بچوں کی آنکھیوں میں موجود عزم کی روشنی ہے ۔۔آج جس عظیم قائد کی یاد میں یہ دن منایا جارہا ہے اس نے یقین،اتحاد اور تنظیم کا درس دیاتھا ۔۔آج ہماری محفل میں مختلف مذاہب کے لوگ اپس میں شیرو شکر نظر آتے ہیں ہمیں اس بات پہ ناز ہے ۔۔انھوں نے بچوں سے مخاطب ہوکر کہا ۔۔کہ بچو ہمیں ’’شاہین ‘‘ کہا گیا ہے اور شاہین کی صفت پلٹ کر جھپٹنا اور جھپٹ کر پٹنا ہے ۔کیونکہ وہ اپنا لہو گرم رکھنا چاہتا ہے ۔۔بچو تم شاہین ہو تمہاری اڑان بہت اونچی ہونی چاہیئے بچو جعرافیہ شاہینوں کے راستے میں کھبی روکاوٹ نہیں ہوتا تمہارے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ۔تم اپنا لہو گرم رکھا کرو ۔۔انھوں نے وقت کے تقاضوں کا ذکر کیااور بچوں پر زور دیا کہ اپنے آپ کو روشن مستقبل کے لئے تیار کرو ۔۔ انھوں نے معیار تعلیم پر زور دیا۔اس نے سکول کی تعلیمی سرگرمیوں پر اطمنان کا اظہار کیا ۔۔انھوں نے اے کے ار ایس پی کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے اتنا جدید ائی ٹی لیب سکول کو بلکہ علاقے کو گفٹ کیا انھوں نے اس آرزو کا اظہار کیا کہ سکول کے لئے ایک لائبریری ہو ۔۔ڈ ی ڈی او صاحب سے گذارش کی کہ سکول کو ایک ائی ٹی ٹیچر دی جائے ۔۔انھوں نے ایم پی اے صاحب کا شکریہ ادا کیا ۔علاقے کے معززیں کا شکریہ ادا کیا ۔۔پی ٹی سی کونسل کے چرمین نے گرلز ہائی سکول کو ایئندہ تعلیمی سال کے لئے شروع کرنے کی گذارش کی اور ہائر سکنڈری سکول کواس کی عمارت بننے تک ہائی سکول کی عمارت میں شروع کرنے کی درخواست کی ۔انھوں نے اے کے آر ایس پی کا شکریہ ادا کیا ۔۔ایم پی اے ،ڈی ڈی او اور تمام معززین کا شکریہ ادا کیا بچوں پر زور دیا کہ قائد کی شخصیت کو اپنا ماڈل بنائیں ۔۔ڈی ڈی او جناب ممتاز احمد نے خطاب کرتے ہوئے استاد کے مقام ،کام اور اس کی اہمیت پر زور دیا ۔۔انھوں نے کہا کہ استاد روح انسانیت کا معمار ہے وہ بچوں کی روحوں کی پاکیزگی پر محنت کرتا ہے ۔۔اگر انسانیت استاد کی محنت کھو دے تو معاشرہ جنگل بن جائے اور انسان درندے ۔۔کیونکہ قران نے غیر تربیت یافتہ انسان کو حیوانوں سے بھی بد تر قرار دیا ہے ۔۔انھوں نے اساتذہ اور بچوں سے کہا کہ امت مسلمہ کی ایک اپنی پہچان ہے ۔۔وہ فلاح انسانیت کے لئے زندہ ہوتا ہے ۔۔اس کا کام اچھائی پھیلانا اور انسانیت کی تعمیر ہے ۔۔انھوں نے دین کی روشنی میں تربیت پر زور دیا ۔۔انھوں نے پرنسپل اور سٹاف کو یوم قائد کے ساتھ اپنی عقیدت پر اتنے خوبصورت پروگرام ترتیب دینے پر مبارک باد دی۔ انھوں نے بچوں کی پرفارمنس کو بہت سراہا ۔۔انھوں نے ایم پی اے صاحب کا شکریہ ادا کیا۔ اے کے آر ایس پی کا شکریہ ادا کیا ۔۔انھوں نے سکول کوائی ٹی ٹیچر دینے کی کوشش کا وعدہ کیا۔ سکول پور فنڈ سے بچوں کے لئے بیس ہزار روپے کا اعلان کیا ۔۔اے کے آر ایس پی کے پروجیٹ منیجر نے سکول کو لیپ دلانے میں اہم کردار ادا کرنے پہ اے ڈی او شاہد حسین خراج تحسین پیش کیا ۔۔سکول کے انچارج ہیڈ ماسٹرمحمد وسیم کی کوششوں کو سراہا ۔۔اور کہاکہ ہماراکام تمہیں سہولیات فراہم کرنا ہے ۔آگے ان سہولیات سے فائدہ اٹھا نا آپ کا کام ہے ۔۔انھوں نے تعاؤن کرنے پر ہیڈ ماسٹر اور سٹاف کا شکریہ ادا کیا ۔۔ایم پی صاحب نے ا پنے خطاب میں علاقے کے لئے اپنی کوششوں کا ذکر کیا ۔۔انھوں نے مختلف سیکٹروں میں اپنی خدمات کا ذکر کیا ۔۔انھوں نے گرلز ہاسٹل ،گرلز ہائی سکول،ہائی سکنڈری سکول کا ذکر کیا ۔۔زلزلہ اور سیلاب سے تباہی پر اپنے لائے ہوئے فینڈ کا ذکر کیا ۔۔انھوں نے علاقے کی ترجیحی بنیادوں پر خدمت کا عہد کیا ۔۔انھوں نے کہا کہ اپکا بیٹا ہوں اقتدار آزمائش ہے ۔۔کرسی آنی جانی ہے ۔۔اگر میں نے تمہاری کوئی خدمت کی تو یہ میری خوش قسمتی ہوگی ۔۔انھوں نے عمائدیں کا تشریف لانے پر شکریہ ادا کیا۔۔ سکول کے پرنسپل ،سٹاف ،بچوں کا شکریہ ادا کیا ۔۔انھوں نے نئے ڈی ڈی او کو خوش آمدید کہا ۔۔انھوں نے سکول کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا وعدہ کیا ۔۔نئے لیب کا افتاح ہوا اس موقع پر بچوں نے تعلیم کی اہمیت پر لکھی ہوئی کھوار نظم سنائی ۔۔مشہور شاعر صالح ولی آزاد جو سکول کے پرنسپل ہیں نظم ان کی لکھی ہوئی تھی ۔۔ایم پی اے اور ڈی ڈی او صاحب نے سکول کے پرائمیری پورشن کی نئی عمارت کا معائنہ کیا ۔۔ جناب سید نذیر حسین شاہ نے پروگرام کو کوریچ دی ۔۔۔چائے کے ساتھ پروگرام کا احتتام ہو ا۔۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button