ثقافت

دینور پولو گراونڈ کے توسیح کے لئے پی سی ون کی تیاری کے حوالے سے سروے کیا گیا

گلگت( سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر تعمیرات کے حکم پر محکمہ تعمیرات اور محکمہ سیاحت کے اہلکاروں نے دینور پولو گراونڈ کی توسیعی کے حوالے اس پولو گراونڈ کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ حسین علی، صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال کے ترجمان سرتاج علی اور محکمہ تعمیرات کے اسسٹنٹ ایگز ٹکیو انجینئر شبیر عالم نے اپنے عملے کے ہمراہ دینور پولو گراونڈ کا دورہ کیااور پولو گراونڈ کے توسیعی کے لئے پی سی ون کی تیاری کے حوالے سے سروئے کیا۔ صوبائی وزیر تعمیرات نے محکمہ تعمیرات کے اعلیٰ حکام کو دینور پولو گروانڈ کے توسیعی کی ہدایات دیا تھا۔ تاکہ پولو کے کھیل کو فروغ ملے ۔ صوبائی وزیر تعمیرات ڈاکٹر محمد اقبال کے ترجمان سرتاج علی کے مطابق پولو کی ترقی کے لئے دینور پولو گراونڈ کو توسیعی کیا جائے گا۔ گراونڈ کے دونوں اطراف اسٹیڈیم تعمیر کیا جائے گا۔ تاکہ پولو گروانڈ کو صوبائی معیار کے مطابق تیار کیا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button