عوامی مسائل

شگر میں مسلم لیگ (ن) کے تمام عہدیدار ذاتی مفاد کے پیچھے لگے ہوئےہیں۔ غلا م علی شگری رہنماء مسلم لیگ (ن) شگر

شگر(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) شگر کے رہنماء و معروف گورنمنٹ کنٹریکٹر حاجی غلا م علی شگری نے کہا ہے کہ شگر میں مسلم لیگ (ن) کے تمام عہدیدار ذاتی کاموں اور ذاتی مفاد کے پیچھے لگے ہوئے۔ جس کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کے مخالفین دن بدن مضبوط ہورہے ہیں۔ پہلے مسلم لیگ (ن) کے مخالفین صرف بلاک تھے اب ان میں کنکریٹ بھرنا شروع ہوگئے ہیں۔اگر ایسا جاری رہا تو مستقبل میں پارٹی کیلئے مشکلات کا سامنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شگر میں مسلم لیگ (ن) کے میگا پروجیکٹ کی پرچار کرنے کیلئے کوئی لائحہ عمل نہیں بنایا گیا جس کی وجہ سے تمام میگا پروجیکٹ دوسرے اپنے کھاتوں میں ڈالنے میں مصروف ہیں اور نہ ہی کارکنوں کی کہی شنوائی ہورہا ہے۔جس کی وجہ سے پارٹی کارکن سخت بددل ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شگر کو ضلع بنے سال سے زیادہ گزر جانے کے باؤجود محکمہ تعمیرات عامہ کے ایکیسین کو ڈی ڈی او پاور نہیں ملا ۔ جس کی وجہ سے شگر میں کوئی بھی ترقیاتی کام ابھی تک شروع نہ ہوسکا۔انہوں نے وزیر اعلی گلگت بلتستان اور دیگر مسلم لیگ کے صوبائی رہنماؤں اور عہدیداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شگر میں مسلم لیگ (ن) کا مستقبل تاریک ہونے سے بچانے کیلئے اقدامات کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں اور عہدیداروں میں اصلاحات کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button