عوامی مسائل

یاسین کے سرحدی گاوں درکوت زندگی کے تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہے

یاسین(معراج علی عباسی) تحصیل یاسین کا بالائی گاوں درکوت دورجدیدمیں بھی تمام تربنیادی سہولیات سے یکسرمحروم ہے۔ حکومتی عدم توجہی اور منتخب عوامی نمائندوں کی چشم پوشی کے باعث عوامی مسائل روز بروز گھمبیرہوتے جارہے ہیں۔ گاوں درکوت کے عوام کو آج کے تیزترین دورمیں بھی تعلیم ،صحت ،ٹیلی مواصلات ،سڑک اور پل جیسے بنیادی سہولیات میسرنہیں ہے۔ سینکڑوں گھرانوں پر مشتمل یاسین کے سرحدی گاوں درکوت آج کی اس تیز رفتار دور میں بھی زندگی کے تمام تربنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ گاوں میں تعلیم اور صحت کے مواقعے نہ ہونے کے برابرہے۔ پرائمری کے بعد گاوں کے معصوم بچے کئی کلومیٹرپیدل سفرکرکے ہندور آنے پر مجبور ہےجبکہ گاوں میں موجود ڈسپنسری برائے نام ہے۔ معمول بیماری کے باعث غریب مریضوں کو گوپس ،گاہکوچ اور گلگت کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ جبکہ ٹیلی موصلات کا نظام سرے سے ہی موجود نہیں ہے۔ درکوت کو دنیاسے ملانے والی واحد جیپ ایبل روڑ پر سفرکرنا ننگے پاوں ننگاپربت پر چڑنے کی متراف ہے۔ جبکہ روڑ پر موجود ندی نالوں پر چھوٹے چھوٹے جیپ ایبل پل نہ ہونے کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات درپیش ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button