گلگت بلتستان

اسماعیلی ریجنل کونسل برائے یاسین گوپس کے زیر اہتمام شاندار تقریب منعقد، تینوں فرقوں کے رہنماوں کی شرکت

یاسین (معراج علی عباسی ) ہزہانس پرنس کریم آغاخان کے دورہ یاسین کے موقعے پر بہترین تعاون اور مدد کرنے پر اسماعیلی ریجنل کونسل گوپس یاسین کی جانب سے یاسین میں بسنے والے اہلسنت اور اہل تشیع برادری اور مقامی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنے کے لیے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں ممبرقانون ساز اسمبلی ارجہ جہا نذیب ،یاسین کے معروف عالم دین شیخ نصرت علی ،قاری محمد اسلم کے علاوہ مختلف سیاسی ،سماجی اور حکومتی ادارہ جات سے منسلک لوگوں نے شرکت کی۔

اسماعیلی ریجنل کونسل گوپس یاسین کے صدر عالیم جان نے سسٹرکیمونٹی سے تعلق رکھنے والے تمام مہمانوں کو تقریب میں ویلکم کرتے ہوئے ہزہانس پرنس کریم آغاخان کی جانب سے یاسین کے اہل سنت اور اہل تشیع برادری کو دیداری کے موقعے پر بہترین تعاون مدد کرنے پر شکریہ کا پیغام پہنچایا۔

تقریب سے انپے خطاب میں یاسین کے معروف عالیم دین شیخ نصرت علی نے کہا کہ ہزہانس پرنس کریم آغاخان آل رسول ہیں ۔زمانے کے امام کی دیداری عبادت ہے جو کہ اپ کو نصیب ہوا ۔پرنس کریم آغاخان کامبارک قدم ہمارے لیے باعث رحمت ہے۔ آل سول کی مہمان نوازی اہلیان یاسین کے لیے خوش بختی ہے۔ہزہانس پرنس کریم آغاخان کسی تعاروف کا محتاج نہیں ہے ۔ہم انجمن حسنیہ طاوس کی جانب سے امام کے آمد اور دیدری پر اسماعیلی بھائیوں کو مبارکباد کرتے پیش کرتے ہیں۔

ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانذیب نے کہا کہ یاسین میں موجود امن اماں کا ماحول ہمیں اپنے آباو اجداد سے وراثت میں ملاہے ۔ہمارا فرض ہے کہ اس امن کو ہم اپنے بچوں تک پہنچائیں ۔میرے دور اقتدار میں پرنس کریم آغاخان کا یاسین تشریف لانا اور اپنے مردوں کو دیدار اور دربار سے نوازنا میری خوش قسمتی ہے ۔پرنس کریم آغاخان کے دورہ یاسین کے بعد تحصیل یاسین ک کو عالمی سطح پر شہرت ملی۔ ہمارے علاقے کا گراف اتنا بڑا ہے کہ اگر ہم کھربوں روپے بھی خرچ کرتے تو علاقے کا اتنا پر چار نہ ہوپاتا۔

تقریب سے اپنے خطاب میں ریاض احمدنے کہا ہے کہ پرنس کریم آغاخان نہ صرف اسماعیلی فرقے یامسلمانوں کامحسن ہے بلکہ پوری دنیا میں دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے مصروف عمل ہے ۔عالم انسانیت کا یہ خاموش شہزادہ نہ صرف بانیان پاکستان کے اولاد ہے بلکہ اج بھی آئی ایم ایف ،ولڈبینک ،سی پیک کے ساتھ ساتھ دنیاکے لیے پاکستان میں امن کی ضامن ہے ۔

تقریب سے اپنے خطاب میں صدر اسماعیلی ریجنل کونسل گوپس یاسین عالیم جان نے کہا کہ میں ہزہانس پر نس کریم آغاخان کی خصوصی ہدایت پر یاسین کی سسٹرکیمونٹیز کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔پرنس کریم اغاخان کا دورہ یاسین اسماعیلی تاریخ کا سب سے برا اجتماع ہے ۔اس سے قبل اسماعیلی فرقے کے کسی مذہبی اجتماع میں دو لاکھ کا ہجوم جمع نہیں ہوا تھا۔ منفی آٹھ سینٹی گریڈ میں دولاکھ افراد کا جمع ہونا اور اف کئے بغیر منتشرہونا بھی ایک تاریخ ہے ۔میں یہاں سسٹرکیمونٹی سے تعلق رکھنے والے راجہ لیاقت علی خان اور راجہ عبدالصور خان کا خصوصی شکریہ ادا کرونگا جنہوں نے درکوت سے لیکر گوپس تک اپنے کیمونٹی کو ساتھ لیکر سڑکوں کی مرمت کی، اور دیداری کے لیے آنے والے مہمانوں کے لئے و آسانیاں پیدا کیں۔ جبکہ سسٹرکیمونٹی سے تعلق رکھنے والے تما م اہلیاں یاسین نے دیداری کے موقعے پر اپنے دور سے آنے والے اسماعیلی عقیدت مند کے مہمان نو ازی کے علاقہ انتظامی معملات جو جو مدد اور تعاون دیا اس پر میں اسماعیلی کونسیلات کے جانب سے ان کا مشکور ہوں ۔اور ساتھ ہی ضلعی ،سب ڈویزنل اور یاسین انتظامیہ اور قانون نافذکرنے والے اداروں کا ہم مشکور ہے کہ ان کی مد د اور رہنمائی کے باعث ایک انٹرنیشنل لیول کا پروگرام پرامن طور پر منعقد ہوا ۔

تقریب سے حاجی قاضی معصوم ،نائب تحصیلدار یاسین ،راجہ لیاقت علی خان نے بھی خطاب کیا ۔تقریب کے آخر میں چیرمین اسماعیلی طریقہ بورڑ ممتاز احمد نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button