سیاست

وزیر اعلیٰ کی جانب سے ہنزہ کو سی پیک کے منصوبوں میں نظر انداز کرنا گورنر گلگت بلتستان کے منہ پرطمانچہ ہے۔ ایڈوکیٹ ظہور کریم صدر پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ

ہنزہ(اسلم شاہ) ہنزہ سی پیک کا گیٹ وے ہے وزیر اعلیٰ کی جانب سے ہنزہ کو سی پیک کے منصوبوں میں نظر انداز کرنا گورنر گلگت بلتستان کے منہ پرطمانچہ ہے۔ الیکشن کے دوران میر خاندان نے عطاآباد ہائیڈل پاور پروجیکٹ کو سی پیک میں شامل کرانے کے دعوے کے بنیاد پر ووٹ لیا لیکن سی پیک کے گلگت بلتستان کے منصوبوں میں اس پروجیکٹ کا نام و نشان نہ ہونے سے گورنر گلگت بلتستان اور ان کے پارٹی کا عوام کے ساتھ کیا گیا دھوکہ کھل کر سامنے آیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ کے صدر ایڈوکیٹ ظہور کریم نے کریم آباد ہنزہ کے ایک نجی ہوٹل میں میڈیاکے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب جبکہ چائینہ میں وزیر اعلیٰ حفیظ الرحمان نے چاروں وزراء اعلیٰ کے ہمراہ دورے کے دوران گلگت بلتستان کے منصوبوں کا اعلان کر کے یہ واضح کیا ہے کہ سی پیک میں ہنزہ کا کوئی ایک بھی منصوبہ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی اور علاقہ ہنزہ کی طرح سی پیک کا گیٹ وے ہوتا اور اس علاقے کو حکومت نظرکرتی تو وہاں حالات کچھ اور ہوتے حکومت ہنزہ کے عوام کی شرافت اور حب الوطنی کا غلط فائدہ اُٹھا رہی ہے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ پورا ہنزہ اندھیروں میں ڈوباہوا ہے جبکہ میر کے محل میں اور ہوٹل میں اسپیشل لائینں مہیا کئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میر اور اس کے خاندان اگر ہنزہ کے حقوق حاصل نہیں کرسکتے اور ہنزہ کے مفادات کی حفاظت نہیں کرسکتے ہیں تو وہ اپنے عہدوں سے استفیٰ دیں اور عوام سے معافی مانگیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button