سیاست

غذر میں گھمسان کا رن پڑے گا، تین نشستوں کے لیے پچاس سے زائد امیدوار آمنے سامنے ہوںگے

گلگت (نعیم انور) ضلع غذر کی تین سیٹوں پر الیکشن کیلئے مختلف پا رٹیوں کے پچا س سے زیادہ امید وا ر مید ان میں کود پڑے.  تینوں حلقوں میں الیکشن مہم کا رونق شروع ہو گیا ،کچھ امیدواروں نے پبلک مقامات پر با قاعدہ پوسٹرز آویزاں کر دئیے،الیکشن مہم غذر حلقہ2,1 کے مقابلے میں حلقہ نمبر 3 یا سین میں زیا دہ زور و شور سے جا ری ہے ،مختلف امیدوار گھر گھر ،گلی گلی اور محلوں تک پہنچنے لگے ،مختلف سیا ستدانوں کاحلقے کے عمائدین کو الیکشن میں سپورٹ کرنے کی منت سما جت جا ری ،علا قے کی ترقی کیلئے دن رات محنت کرنے کے دعوے بھی عروج پر پہنچ گئے ۔ضلع غذر کے تین سیٹوں پر مسلم لیگ (ن)،پیپلز پا رٹی،تحریک انصاف،بی این ایف ،آل پا کستان مسلم لیگ ،ایم کیو ایم اور دیگر درجنوں امیدواروں نے پا ر ٹی ٹکٹس کی حصولی کیلئے مر کزی رہنما وں سے رابطے تیز کر دئیے ،تینوں حلقوں میں سیا سی ٹمپر یچر بڑھنے کے باعث غذر کی سیا سی منظر نا مہ دلچسپ صورتحال اختیا ر کر گیاہے ۔آنے والے انتخابات میں غذر کی تینوں سیٹوں پر مختلف امیدواروں کے درمیان کا نٹے کا مقابلہ متو قع ہے ۔تاہم الیکشن سے قبل بیشتر امیدوار ایک دوسرے کے حق میں دستبر دار ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے،غذرحلقہ نمبر 1 میں ابھی تک سامنے آنے والے امیدواروں میں مسلم لیگ (ن) کے کرنل کریم آحمد شاہ اور نو از خان ناجی مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں اور پیپلز پا رٹی کا متو قع امید وار بھی دونوں رہنما وں کو ٹف ٹائم دے سکتے ہیں،حلقہ نمبر 2 میں سلطان مدد، علی مدشیر،نو روالی،بختا ور ،نذیر ایڈو کیٹ،عطا الر حمن ایڈوکیٹ کے علا وہ گو پس پھنڈر سے بھی متعدد امید وار ایک دوسرے کے مد مقابل ہیں تاہم مذکورہ حلقے میں مظبو ط امیدوار کے حوالے سے رائے دینا قبل از وقت ہو گی ۔تیسری طر ف غذرحلقہ نمبر 3یا سین میں مسلم لیگ کے امید وار غلام محمد ،پیپلز پا رٹی کے امیدوار محمد ایوب شاہ،راجہ جہان زیب، بی این ایف کے قیوم خان ،اے پی ایم ایل کے جمشید خان و دیگر امیدوار عوامی عدالت میں اپنی قسمت ازمانے مید ان میں اُتر آئے ہیں ،مذکورہ حلقے میں اب تک کی صورتحال کے مطا بق غلام محمد،ایوب شاہ اور راجہ جہان زیب کے درمیان سخت مقابلہ ہو نے کا اندازہ لگا یا جا رہا ہے تاہم نو جوان امید وار جمشید خان نے ابھی تک با ضابطہ الیکشن مہم کا آغاز نہیں کیا ہے با خبر زرائع کے مطابق سابق صدر مشرف کی طرف سے جمشید خان کو مذکورہ حلقے میں بھر پور سپورٹ کرنے کی اطلاعات ہیں جو کہ دیگر امیدواروں کیلئے خطرے کی گھنٹی ثابت ہو سکتی ہے۔ تحریک انصاف کی طرف سے ابھی تک یا سین کے حلقے میں کو ئی امیدوارسامنے نہ آسکا ۔ واضح رہے کہ آنے والے کچھ دنوں میں مختلف پا رٹیوں کی طرف سے ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد متعدد سیاسی شخصیات کا پا رٹی وفا داریاں تبدیل کرنے کا امکا ن ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button