عوامی مسائل

چلاس شہر کی تمام سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی

چلاس(بیورورپورٹ) چلاس شہر کی تمام سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی، باب چلاس سے رنئی تک سڑک کی حالت ناگفتہ بہ ہے ،جبکہ بٹوکوٹ روڑ بھی موت کا کنواں بن چکا ہے ،سڑکیں جگہ جگہ ٹوٹنے کی وجہ سے ہر طرف گردوغبار اُٹھ رہا ہے ،جس کی سے پیدل چلنے والے شہری گاڑیوں سے اُٹھنے والا دھول کھا کھا کر مختلف قسم کے بیماریوں کا شکار ہوگئے ہیں ،مگر سڑکوں کی مرمت کے حوالے سے اب تک کوئی عملی اقدامات نہیں اُٹھایا جارہے ہیں ۔دیامر کے عوامی و سماجی حلقوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چلاس شہر کی خستہ حال سڑکوں کی مرمت کیلئے محکمہ تعمیرات عامہ اپنا کردار ادا کرے ۔اور شہر کے تمام لنک سڑکوں کو میٹل کیا جائے تاکہ شہری بامحفوظ سفر کر سکیں ۔انہوں نے وزیر اعلی اور چیف سیکرٹری سے چلاس شہر کی خستہ حالی پر عملی اقدامات اُٹھانے کا بھی مطالبہ کر دیا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button