ثقافت

28 جون کو عید الفطر کی مناسبت سے ہنزہ آرٹس اینڈ کلچر کونسل کے زیر اہتمام تفریحی پروگرام منعقد کیا جائے گا

ہنزہ (رحیم امان )عیدالفطرکے موقعے پر 28جون کو ہنزہ ماڈل سکول علی آباد ہنزہ کے اسٹیڈیم میں ہنزہ آرٹس اینڈکلچرل کونسل اورضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے ایک تفریحی رنگارنگ پروگرامEid Family Grand Concert کا انعقاد کیا جائے گا اس تفریحی اور ثقافتی پروگرام میں اعلیٰ حکومتی اور انتظامی شخصیات کی شرکت متوقع ہے اس موقع پر گلگت بلتستان کے مشہور اور معروف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جس میں طنزیہ و مزاحیہ مشاعرے،غزل ،گیت،صوفیانہ کلام کے علاوہ روایتی موسیقی کا بھی اہتمام کیاجائے گا۔

اس پروگرام کے منتظمین کا کہنا تھا کہ انھوں نے خاص کر فیمیلیز کو اچھے ماحول میں سستاتفریح فراہم کرنے کے لیے اس پروگرام کا اہتمام کیا ہے۔ہنزہ آرٹس اینڈ کلچرل کونسل کے صدر سردار علی خان کاکہنا تھا کہ ہنزہ آرٹس اینڈ کلچرل کو نسل علاقے کے ثقافت کو پروان چڑھانے اور فنکاروں کی فلاح وبہبود کے لیے سرگرم عمل ہے عید کے پُرمسرت موقعے پر ہنزہ کے عوام خاص کرفیمیلیز کو سستی اور معیاری تفریح کرنے کے ساتھ ساتھ نئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے اس ثقافتی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ضلعی انتظامیہ کی مدد اور تعاون بھی شامل رہے گا۔

عید کے موقعے ایسے پروگرام کے انعقاد پر ہنزہ آرٹس اینڈ کلچرل کونسل ہنزہ اور ضلعی کے اس اقدام کو سراہا جارہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button