تعلیم

ہنزہ سیڈنا سکول اینڈ ڈگری کالج علی آباد کیمپس کی لائبریری مرحوم رائے رحمت اللہ بیگ کے نا م سے منسو ب کر دی گئی۔

ہنزہ (رحیم امان) ہنزہ سیڈنا سکول اینڈ ڈگری کالج علی آباد کیمپس کی لائبریری مرحوم رائے رحمت اللہ بیگ کے نا م سے منسو ب کر دی گئی۔ان کے صا حبزادہ انجینئر فرحت اللہ بیگ نے افتتاح کی ،اس تقریب میں ہنزہ علی آباد اور کریم آباد کی نمبرداران کے علاوہ معززین علاقہ نے شرکت کی۔
مرحوم رائے رحمت اللہ بیگ جانے پہچانے سماجی،مذہبی اور سیاسی شخصیت تھے ان کا اس خطے کے لیے اور خاص کر ہنزہ کے لیے تعلیمی اور صحت کے میدان میں گراں قدر خدمات ہیں۔ مرحوم اپنی حیات کے دوران اسماعیلی کونسل کے ساتھ بھی منسلک رہے اور علاقے کی تعمیرو ترقی میں اپنا بھر پور کردار اداد کرتے رہے۔

اس موقع پر پرنسپل سیڈنا سکول اینڈ ڈگری کالج سلیم اللہ نے مرحوم کے خدمات کو سہراتے ہوئے کہا کہ مرحو م نے ہنزہ میں تعلیمی میدان میں اہم خدمات سر انجام دئیے جس کی ایک بہترین مثا ل تعلیم کے حوالے سے ان کا سیڈنا کے ساتھ وابستگی تھا۔ پرنسپل سلیم اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم ان کے خدمات کے عوض لائبریری کو مرحوم کے نام سے منصوب کر رہے ہیں تاکہ طلباء و طالبات مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے معاشرے کا ایک فائدے مند فرد بن سکیں اور خدمت کو اپنا شعار بنا سکیں۔

اس موقع پر معززین کا کہنا تھا کہ مرحوم ہنزہ کے اولین تعلیم یافت شخصیات میں سے ایک تھے اور مرحوم کی پوری زندگی بے لوث خدمت سے بھری ہوئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کے بعد اب اُن کے صاحبزادہ انجینیر فرحت اللہ بیگ بھی علاقے کی خدمت کر رہے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button