شگر، ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر کی گاڑی کوحادث، ڈپٹی ڈائریکٹرعبدالحمید زخمی

شگر(کرائم رپورٹر) سکردو سے شگر آتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر کی گاڑی گہری کھائی گرگئی۔ حادثے سے ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر عبدالحمید زخمی جبکہ گاڑی مکمل تباہ۔تفصیلات کیمطابق سکردو سے شگر آتے ہوئے ڈی ڈی ای شگر عبدالحمید کی سرکاری گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی۔گاڑی ٹاور کے قریب کھائی میں گر گئی۔گاڑی ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر خود ڈرائیو کررہے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق ڈی ڈی ای گاڑی کو انتہائی سپیڈ سے چلا رہے تھے۔اور موڑ کاٹتے ہوئے قابو سے باہر ہوگئے۔اور کھلی سڑک سے نکل کر پشتے سے نیچے گر گئی۔حادثے سے عبدالحمید کی سر پر چوٹ آئی انہیں فوری طور رورل ہیلتھ سنٹر لایا گیاجہاں مرہم پٹی کے بعد انہیں ڈی ایچ او ہسپتال سکردو منتقل کردیا گیا۔ تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments