تعلیم

گورنرقراقرم یونیورسٹی کیمپس کا لنڈہ بازار مت لگائیں، کےآئی یوکو معیاری تعلیم و تربیت دینے والی ایک مثالی یونیورسٹی بنائیں۔ صداقت حسین شہاب اطلاعات و نشریات پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ

ہنزہ (بیورو رپورٹ ) گورنر گلگت بلتستان قراقرم یونیورسٹی کی لنڈہ بازار مت لگائیں ۔ صداقت حسین قراقرم یونیورسٹی کی معیار وفاق کی یونیورسٹیز اور ملک کے دیگر یونیورسٹیز کی طرح نہیں ۔ گلگت بلتستان کے بہت سارے سٹوڈنٹس معیاری تعلیم کی حصول کے لئے شہروں کا رُخ کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ہنزہ کے اطلاعات و نشریات صداقت حسین شہاب نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ ملک کے دیگر شہروں سے اسٹوڈنٹس کے آئی یو نہیں آتے ہیں کیونکہ اس یورنیورسٹی کا کوئی معیار نہیں ۔ گلگت بلتستان کے اسٹو ڈنٹس کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ اس یونیورسٹی کو معیاری تعلیم و تربیت دینے والی ایک مثالی یونیورسٹی بنائیں ۔ اس کے کیمپس کھولنے کے بجائے گلگت بلتستان میں ایک میڈیکل اور انجینئر کالجز کی قیام کی اشد ضرورت ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہاکہ گورنر اگر گلگت بلتستان کے طلباء طالبات سے مخلص ہے تو ان کے لئے میڈیکل اور انجینئر کالجز بنائیں تاکہ گلگت بلتستان کے ہو نہار اسٹوڈنٹس کو تعلیم کی حصول میں مشکلات پیش نہ آئے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button