موسم

استور کے بالائی علاقوں میں تین سے چار فٹ برف پڑچکی ہے

استور (بیورو رپورٹ)استور کے بالائی علاقوں میں کل رات سے برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔ استور کے بالائی علاقوں میں تین سے چار فٹ برف پڑچکی ہے۔ شدید برف باری کی وجہ سے علاقے میں سردی میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ شدید سردی کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریاں کا شکار ہوئے ہیں بالائی علاقوں میں برف کی وجہ سے رابطہ سڑکیں بھی بند ہوئی ہیں، نظام زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ جہاں پر سردی نے لوگوں کو پریشانی میں مبتلا کیا ہے وہی پر لکڑی کی من مانی قیمتوں نے بھی غریب لوگوں کو جینا محال کردیا ہے ۔ استور میں جہاں پر سردی کی وجہ سے لوگوں میں بیماریاں عام ہوئی ہیں وہی پر صحت کی سہولیات نہ ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا بھی سامنا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button