جرائم

دیامر کوٹہ گندم گمشدگی کیس کی تحقیقات کا فیصلہ، ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کر دیا جائے گا

گلگت(پ،ر)ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ضلع دیامر میں دو مہینوں کے گندم کوٹے کی پراسرارگمشدگی کے حوالے سے وزیر اعلی کے احکامات پر سیکرٹری خوراک نے انکوائری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ خوراک نے ڈپٹی ڈاریکٹر فوڈ غلام رسول کو انکوائری آفیسر مقررکرکے چلاس بھیج دیا ہے ،دیامر میں گندم بحران اور دیگر امورکے حوالے سے انکوائری کرکے ایک ہفتے میں رپورٹ پیش کرے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button