جرائم

چلاس پولیس نے کرایہ نامہ نہ رکھنے اور زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کو ‘سرکاری مہمان’ بنا ڈالا

چلاس(مجیب الرحمان)کرایہ نامہ نہ رکھنے اور زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف ضلعی انتظامیہ میدان عمل میں آگئی۔اسسٹنٹ کمشنر چلاس خرم پرویز کا ٹرانسپورٹرز اڈے پر چھاپہ کرایہ نامہ نہ رکھنے اور مہنگا کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کو قانون کا مہمان بنا لیا۔ کچھ پربھاری جرمانے عائد کر کے قانون کی پاسداری کی ہدایت کے بعد رہا کر دیا۔جبکہ کچھ ڈرائیورز کو جیل کی راہ دکھا دی۔ایک اور کاروائی میں اسسٹنٹ کمشنر چلاس نے پابندی کے باوجود بڑی اور بیمار مرغیاں لانے والے کو بھی بھاری جرمانہ کر دیا اور مرغیوں کو واپس بھجوا دیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ کسی کو عوام کے ساتھ زیادتی کی اجازت نہیں دینگے۔ناجائز طریقے سے عوام کی محنت کی کمائی لوٹنے والوں کو ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا۔روزانہ کی بنیاد پر چیک اینڈ بیلنس کا نظام رائج کیا ہے۔عوام بلا جھجک زائد رقم لینے والوں کی شکایت کریں فوری ایکشن لیا جائے گا۔اور قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button