متفرق

ایم پی اے سید سردارحسین کی وزیر اعلیٰ کے پی کے سے تفصیلی ملاقات،مختلف ہائی سکولوں کو سیکنڈری سکول کا درجہ دینے سمیت مختلف منصوبوں کے لئے فنڈز کی منظوری 

پشاور(نمائندہ خصوصی)ایم پی اے اپر چترال سید سردار حسین نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک سے تفصیلی ملاقات کی۔ملاقات میں ایم پی اے نے سی پیک روڈ کو چترال سے گذارنے کے لئے بھرپور کردار ادا کرنے پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا، جبکہ سی پیک جائنٹ ورکنگ کمیٹی میں ایم پی اے سردار حسین کو بحیثیت ممبر شامل کرنے پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ملاقات میں بتایا کہ مارچ 2017سے سی پیک روڈ پر کام کا آغاز چترال سے شروع ہوگا جبکہ چائنہ میں دستخط ہونے والے کاغذات کے روشنی میں چترال میں چائنیز کمپنی قدرتی وسائل اور معدنیات کی تلاش کے لئے سرمایہ کاری کرینگی۔جس سے چترال میں روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔ملاقات میں ایم پی اے سردار حسین کی خصوصی درخواست پر وزیراعلیٰ نے گورنمنٹ ہائی سکول بریپ اورگورنمنٹ ہائی سکول کھوت کو ہائیر سیکنڈری سکول کا درجہ دینے کے احکامات جاری کیا جبکہ سہت روڈ موڑکہو اور کوشٹ لینک روڈ کی توسیع کے لیے موقع پر فنڈز جاری کرنے کی منظور دی۔ساتھ ہی مستوج گاؤں کو دریائی کھٹاؤں سے بچانے کے لیے مستوج کے اطراف حفاظتی پشتے بنانے کے لئے تین منصوبوں کے لئے فنڈز کی فراہمی کی منظوری دی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button