جرائم

سپیشل فورس کی کاروائی، گلگت میں مقیم چینی شہری سے بھاری مقدار میں غیر قانونی شراب برآمد

گلگت: منشیات کے خلاف بنائی گئی سپیشل فورس کی ایک اور بڑی کارروائی چائنز شہری سے بھاری مقدارمیں اعلیٰ کوالٹی کا شراب برآمد ملزم کے خلاف جوٹیال تھانہ گلگت میں مقدمہ درج کرلیاگیا خفیہ اطلاع پر جوٹیال تھانہ کے ایس ایچ او مرتضیٰ شاہ اورایس آئی پی محمد امین کی سربراہی میں جوٹیال تھانہ کے پولیس اہلکاروں نے مقامی ہوٹل پر چھاپہ مارا اوربھاری مقدارمیں شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیاگیا ملزم ژہانگ سے 4بوتل اعلیٰ کوالٹی کی شراب اور150تھیلے کے ساتھ 12ٹن بیئر پکڑلیا اورمقدمہ نمبر3/17بجرائم 3/4حکم امتناعی منشیات کے تحت کارروائی کر کے تھانے میں بند کردیاگیا یاد رہے کہ اس سے قبل بھی جس ہوٹل سے غیرملکی چائنز کوپکڑا ہے وہاں سے شراب کے ساتھ غیر ملکی بھاری مقدار میں شراب کے گرفتارہوئے تھے ۔

اس ہوٹل میں ملزم ژہانگ شراب کی بھٹی کھلونے کی غرض سے اپنے ساتھ سامان بھی لے کرآیا ہے جو کہ خود تیارکر کے فروخت کرنا چاہتا تھا اوراس موقع پر اے ایس پی اجمل راجپوت نے کہاکہ اس معاملے میں تحقیقات کرینگے اور اتنی بھاری مقدارمیںشراب کاگلگت آنا لمحہ فکریہ ہے اوراس معاملے میں تمام ترتحقیقات کے عمل کو پورا کیا جائےگا اورسخت سزادی دی جائےگی تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button