ہنزہ پولیس کی کاروائی، ملزم 15 لیٹر دیسی شراب سمیت گرفتار

ہنزہ ( کرائم رپورٹ ) ہنزہ پولیس کی کامیاب کاروائی, کریم آباد ہنزہ سے تعلق رکھنے والا نوجوان 15لیٹر شراب کے ساتھ گرفتار۔ ایس پی ہنزہ طاہرہ یعصوب الدین کی کاوشیں رنگ لائیں، ہنزہ سٹی پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئےکریم آباد سے تعلق رکھنے والا نوجوان شیر زمان ولد مرزہ امان کو دوران ناکہ بند ی یورنیورسٹی روڈ پر 15لیٹر دیسی شراب سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف پولیس تھانہ سٹی میں ایف آئی آر درج کرتے ہوئے کاروائی شروع کردی گئی ہے ۔

سٹی تھانہ پولیس ایس ایچ او غلام نبی، حوالدار شیر عالم اور ان کی ٹیم کی کامیاب کاروائی پر ایس پی ہنزہ طاہرہ یعصوب نے ٹیم کو شاباش دی ہے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ علاقے سے منشیات کے خاتمے تک پولیس اپنی کاروائی جاری رکھے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ کئی سالوں کی نسبت علاقے میں منشیات کے استعمال اور کشید میں 80فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کا کریڈیٹ ہنزہ پولیس کو جاتا ہے۔باقیماندہ بیس فیصد واقعات کو بھی عوام کے تعاون سے مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments