عوامی مسائل
ایگزیکٹیو انجینئر محکمہ تعمیرات من پسند لوگوں میں ٹھیکے بانٹ کر دفتر سے غائب ہے، کالا خان نائب صدر ن لیگ
چلاس ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) مسلم لیگ ن دیامر استور ڈویژن کے سئینر نائب صدر کالا خان نے کہا ہے کہ ایگزیکٹو انجینئر محکمہ تعمیرات عامہ دیامر کی دفتر سے مسلسل غیرحاضری نے عوام کی مشکلات نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔۔۔۔ایگزیکٹو انجینئر اپنے پسند لوگوں میں ٹھیکے بانٹ کر دفتر سے غائب ہوئے ہیں تاکہ مذید ٹھیکوں بندر بانٹ کر سکیں ۔۔۔اپنی ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو انجینئر کے اس اقدام سے دیامر میں پارٹی کی ساکھ کو برا دھچکہ پڑا ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو پارٹی کارکنوں کو مذید مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا