صحت

ضلع نگر اور ہنزہ میں صحت کارڈز تقسیم نہ ہوسکے

گلگت(خبرنگارخصوصی)ضلع ہنزہ اور ضلع نگر کے عوام صحت کارڈ سے محروم ،پورے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں صحت کارڈز تقسیم کئے گئے لیکن ضلع ہنزہ اور ضلع نگر کے عوام کو یکسر نظر انداز کیا جانے لگا ۔گلگت بلتستان کے نئے بنے والی اضلاع ہنزہ اور نگر کو صحت کارڈ کی تقسیم میں نظر انداز کرنے پر مسلم لیگ ن ضلع ہنزہ کے سینئر رہنماء مشہور عالم نے شدیدتحفظات کااظہار کرتے ہوئے ہفتہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ ضلع ہنزہ بالخصوص سے مسلم لیگ ن کو 2مرتبہ باری اکثریت سے جتوانے کے باوجو کہیں اہم معاملات میں نظر انداز کیا جارہاہے اور کہیں اہم سرکاری پروگرامات میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر باری اکثریت سے جیتنے والے امیدوار پرنس سلیم خان کو بھی نظر انداز کیا جارہاہے جس پر مسلم لیگ ن ہنزہ کے عہدیداران اور کارکنوں میں شدید مایوسی پھیلی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابات سے قبل وزیراعلیٰ حفیظ الرحمن ،ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان اور دیگر رہنماوں نے بہت سے اعلانات کئے تھے لیکن انتخابات ہونے کے بعد کہیں ماہ گزر چکے ہیں ابھی تک اس پر کوئی عملی اقدامات نہیں ہورہے ہیں اور دیگر اہم منصوبوں میں ہنزہ کو نظر انداز کیا جارہاہے جس پر مسلم لیگ ن سے عوام مایوس ہوتی جارہی ہے ۔

انہوں نے کہا جو بھی پراجیکٹ آج ہنزہ میں چل رہے ہیں تو وہ گورنر میر غضنفر علی خان کی زاتی کاوشوں کی وجہ سے شروع ہوئے ہیں اور رکن اسمبلی پرنس سلیم اور رانی عتیقہ کی ADPسے منصوبوں پر کام کیا جارہاہے اس کے علاوہ انٹرنیشنل اہمیت کے حامل خطہ ضلع ہنزہ کو وفاقیPSDPمیں کوئی پراجیکٹ نہیں رکھا گیا ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button