چلاس، ٹریکٹر حادثہ میں 18 سالہ نوجوان جان بحق ہوگیا

چلاس(بیورورپورٹ)چلاس ائرپورٹ کے ایریا میں ٹریکٹر چڑھتے ہوئے 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق چلاس شلکٹ رونئی کے رہائشی 18سالہ نعمان گزشتہ سہ پہرچلاس ائرپورٹ کے قریب ریت سے بھرا ٹریکٹر پر چڑھنے کی کوشیش میں نیچے آگیا ،اور ٹریکٹر کے ٹائر کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہوگئے۔مقامی لوگوں نے نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا ،جس کے بعد میت لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔نعمان ڈگری کالج چلاس میں زیر تعلیم تھا ۔نوجوان کے وفات پر ڈی ایس ایف دیامر کے رہنماوں نے گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔

آپ کی رائے

comments