کیریئر

سکردو میں این ٹی ایس اور ایف پی ایس سی کے مستقل دفاتر قائم کرنے کا مطالبہ

شگر(عابد شگری) ممبرنیشنل یوتھ اسمبلی اشرف حسین شگری نے کہا ہے کہNTSاور FPSC کا سکردو میں ٹیسٹ سینٹر مستقل بنیاد پر قائم کیا جائے۔ "NTS” اور "FPSC” کا سکردو میں ٹیسٹ سینٹرکا نہ ہونا ہمارے امیدواروں کے ساتھ زیادتی ہے ۔ اور بہت سے امیدوا ر مالی مشکلا ت اوردیگرگھریلومجبوری کی وجہ سے ٹیسٹ دینے کے لئے گلگت یا اسلاآباد نہیں جاسکتے خاص کر ہمارے خواتین امیدوار، جس کی وجہ سے ان کا کیرئیر خراب ہوجاتا ہے۔ بلتستان ڈویژن جوکہ چار اضلاع پر مشتمل ہونے کے باوجود سینٹر کا قیام نہ ہونا ہمارے سیاسی نمایندوں کی غفلت اور جوانوں کے ساتھ مخلص نہ ہونے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ہمارا حکومت پاکستان اور متعلقہ اداروں کے سربراہان سے گزارش ہے کہ وہ اس سلسلے میں عملی اقدام اٹھا کر بلتستان کے جوانوں کے ساتھ ہونے والی نہ انصافی کا خاتمہ کر کے بلتستان کے عوام کے احساس محرومی کو دور کیا جائے۔تاکہ متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو ان کا حقوق مل جائے۔اس سلسلے میں بہت جلد ان اداروں کے سربراہوں سے نیشنل یوتھ اسمبلی کے پلیٹ فارم سے ملاقات اور سینٹر کے قیام کے لئے درخواست کریں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button