صوبائی وزیر ثوبیہ مقدم دیامر کا قیمتی سرمایہ ہیں، مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گوہر آباد کے رہنماوں کا خراج تحسین

چلاس (مجیب الرحمان)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ گوہر آباد کے صدر اعجاز احمد ،جنرل سیکرٹری نظام الدین،سیکرٹری اطلاعات اظہار اللہ و دیگر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی وزیر وومن ڈویلپمنٹ و امور نوجوانان ثوبیہ جبین مقدم دیامر کا قیمتی سرمایہ ہیں انہوں نے دیامر کی تعمیر و ترقی میں اپنی بساط سے بڑھ کر اقدامات کئے ہیں۔دیامر میں ایجوکیشن سیکٹر میں بہتری کے لئے ان کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔انکی کاوشوں کی بدولت ہیلتھ اور پاور سیکٹر میں نئی جان پڑ گئی ہے۔گونر فارم اور گوہر آباد میں دس بیڈڈ ہسپتالوں کی تکمیل سے عوام کو صحت کی سہولیات انکی گھر کی دہلیز پر میسر آئینگی۔پاور سیکٹر میں فنڈز کی فراہمی اور سکیموں کو اپ گریڈ کر کے حلقہ ون دیامر کے عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔عرصہ دراز سے پل کی تعمیر نہ ہونے سے لیچرکے عوام جان کو ہتھیلی پر رکھ کر جھولے کے ذریعے دریائے سندھ پار کر رہے تھے ۔اب انہیں پل کی تعمیر کا تحفہ کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔مختصر عرصے میں مخلصانہ کوششوں سے عوام کی سہولیات میں اضافہ پر دیامر کے عوام وزیر اعلیٰ اور وزیر وومن ڈویلپمنٹ کے مستحسن اقدامات کو سراہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ ادوار میں عوام اور علاقے کو حکمرانوں نے محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا تھا عوام کی محرومیوں کو دور کرنے کے لئے مسلم لیگ ن کی حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے صوبائی وزیر امور نوجوانان و بہبود نسواں کے اقدامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی عوامی مفاد میں کلیدی کردار ادا کرتی رہیں گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments