سیاست

وزیر اعلی نے گلگت بلتستان کے ساتھ غداری کی، آرڈر 2018 غلامی کا حکمنانہ ہے، راجہ جہانزیب اور دیگر مقررین کا یاسین میں‌خطاب

یاسین (معراج علی عباسی ) گلگت بلتستان مجوزہ آرڑر2018اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کے جانب سے متحدہ اپوزیشن کے پرامن احتجاج پر پولیس گردی کے خلاف یاسین میں پاکستان پیپلزپارٹی ا،تحریک انصاف اوریاسین یوتھ مومنٹ نے اسسٹنٹ کمشنریاسین کے دفترکے باہراحتجاجی دھرنا دیا۔رمضان المبارک میں روزہ داری کے باوجودیاسین کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کیا۔یاسین سے منتخب ممبراسمبلی راجہ جہانذیب نے دھرنے میں خصوصی طورپر شرکت کی۔

ممبرقانون ساز اسمبلی راجہ جہانذیب نے دھرنے کے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے اصل اور پشتنی باشندوں نے نااہل کشمیری وزیراعلیٰ حافظ الرحمن کی جانب سے زبردستی نافذکردہ کالاقانون کو پوری طرح مسترد کیا ہے ۔ہمیں عوم نے اپنے حقوق کی تحفظ کے لیے اسمبلی میں بھیجا ہے ہم ہراس بات کی مخالفت کرینگے جو عوامی امنگوں کے برعکس ہوگا۔ہم کسی آرڑرکے تحت ملنے والے اختیارات کو نہیں مانتے ہم آئینی تحفظ چاہتے ہیں۔ میں ان عوامی نمایندوں میں سے نہیں ہوں جو اپنے مفادات کے لیے دوسروں کی دلالی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جوشخص حق بات کہنے سے ڈرتا ہے وہ گنگاشیطان ہے ۔ہم نے اپنے قوم سے اس کالاقانون کو ختم کرنے کا وعہدہ کیا قومی کاز کے لیے جان بھی جائے تو خوشی خوشی قبول کروگامگربرجیس طاہرسے خیرات میں ملی ہوئی آرڑرکو قبول نہیں کروگا۔ہم ایسے قانون پر لعنت بھجتے ہے جس قانون کے تحت پاکستان کے 22کروڑ عوام گلگت بلتستان کے شہری اور گلگت بلتستان کے 20لاکھ عوام پاکستان کے شہری نہیں ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ قوم کا غدار ہے اس اپنے آقاکو خوش کرنے کے لیے گلگت بلتستان کے بیس لاکھ غیریت مندعوام کے گلے میں غلامی کا طوق لٹکادیا ہے ۔گلگت بلتستان کے عوام اس غداروزیراعلیٰ کا ایسا ایکسرے کرینگے کہ قاری کے سات پشتیں یادکرینگے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام پاکستان کے لے جان دینے والوں میں ہیں نوشریف کا کاروباراور ان کی وفاداری ہندوستان کے ساتھ اور قاری کی وفاداری غدارنوشریف کے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں ملک دشمن طاقتوں کو خوش کرنے کے لیے وزیراعلیٰ نے اپنے حق اور گلگت بلتستان کے اصل باشندوں پر جبری نافذکردہ کالاقانون کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے عوامی نمائندوں پر شلینگ ،لاٹھی چاراور گولیاں چلاکرگلگت شہرکو سرینگربنادیاتاکہ حالات خراب ہوجائے وزیراعظم کے دوہ پر شٹرڈوان ہواور دشمن ملک کو سی پیک کے خلاف بات کرنے کا موقع ملجائے ۔انہوں نے گلگت بلتستان کے غیور عوام اور خاص کر پولیس گردی کے دوران زخمی حالات میں اپنے گندھوں پر اٹھاکر ہسپتال پہنچانے پر گلگت ڈ ا میال کے عوام کا ہاتھ جوڈکے شکریہ ادا کیا ہ۔انہوں نے وزیراعلی کو للکارتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے ہررکاوٹ کو چیرتے ہوئے اسمبلی تک پہنچ گئے اپ کے کالاقانون کے مسودے کو پھاڑکررنہ صرف چورلیگ کے وزیراعظم کے منہ پر مارا بلکہ ن لیگ کے گلوبٹوں اور قاری کے چمچوں پر لاٹھی چارج بھی کیا۔

دھرنے کے شرکا سے اپنے خطاب میں دیگرمقررین نے گلگت بلتستان اصلاحاتی پیکج کو مسترد کرتے ہوئے وزیراعلی گلگت بلتستان کو قومی غدارقراردیا۔

مقررین نے کہا کہ راجہ جہانذیب راجہ گوہرآمان کا پوتہ ہے راجہ گوہرآمان نے یاسین سے کشمیرتک ڈگروں کے ساتھ ساتھ کشمیریوں کو بھی اپنے قدموں تلے رونڈتے ہوئے حکمرانی کیا ہے ۔وزیراعلیٰ نے پولیس کے زریعے راجہ جہانذیب پر تشدد کرنے کی کوشش قوم یاسین سے جنگ کا اعلان ہے ۔پاکستان پیپلزپارٹی یاسین کے صدر سلمان خان نے کہا کہ سیاسی اختلافاپنے جگہ راجہ جہاں ذیب کے آباواجدادکا گلگت بلتستان کے لیے قربانیاں ہے راجہ جہانذیب کے جانب سے قومی ایشورگولیوں کا سامناکرنے پر سرخ سلام پیش کرتے ہے۔ن لیگ کے گوبٹوں کو شایدیہ معلوم نہیں کہ راجہ جہانذیب پی ٹی آئی کا نہیں یاسین کا منتخب نمایندہ ہے ۔اور یاسین کے عوام اپنے نمایندے کے لیے جان دینا اور لینا بھی جانتے ہے۔اس موقع پر شروکاء سے راجہ لیاقت علی ،جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی خلیفہ دلاور شاہ ،بہادرامان ،نمبردار بلبل ،نمبردار بادشاہی خان ،یاسین یوتھ مومنٹ کے صدر شاہ رحیم اور دیگرنے خطاب کیا۔دھرنے کے شروکاء نے نامنظورنامنظورکالاقانون نامنظور،کشمیری وزیراعلیٰ مردہ بادہ ،آرڑرپے آرڈرنامنظور،چورہے چورہے نوزشیریف چور ہے ۔کے فلگ شگاف نعرے لگائے گئیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button