جرائم

بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کاروائی جاری، ہنزہ میں پچاس سے زائد بائیکس ضبط

ہنزہ ( اجلا ل حسین )ّ آئی جی پی گلگت بلتستان کے احکامات کے روشنی میں گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل ہنزہ پولیس کی کامیاب کی کاروائی، گزشتہ روز ہنزہ میں بازار علی آباد سے بغیر ہیلیمٹ درجنوں موٹر سائیکل پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا۔سٹی تھانہ علی آباد کے ایس ایچ او اور ٹریفک پولیس کے عملے نے گزشتہ روز ہنزہ کے ہیڈ کواٹر علی آباد میں کم عمر اور بغیر ہیلیمٹ موٹر سائیکل چلانے والے تقریباً 50سے زائد افراد سے موٹر سائیکل ضبط کرتے ہوئے اپنے قبضے میں لے لیا۔ایس ایچ او ہنزہ سٹی تھانہ علی آباد نے کہا کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل ، کم عمر اور بغیر لائیسنس موٹر سائیکل ہو یا دیگر ٹراسپورٹرز خلاف قانون کام کرنے والے افراد کو معاف نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی، انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی پی گلگت بلتستان نے گزشتہ دنوں نہ صرف ہنزہ بلکہ دیگر اضلاع میں بھی ٹریفک کی مختلف حادثات پر نوٹس لیتے ہوئے سخت احکامات جاری کر دیا ہے جس کے نتیجے میں پولیس اپنا کام کررہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ وہ افراد جو بازار سے ہیلمٹ خرید کر دکاندار کی رسید نہیں دیکھاتے ہے موٹرائیکل واپس نہیں کیا جائے گا اورجو بھی ہم اس وقت کاروایاں کر رہے ہیں معصوم نوجوانوں کی زندگی کے خاطر کر ہے ہیں اس لئے عوام ، سیاسی و سماجی حلقوں کی تعاون بھی شامل ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button