عوامی مسائل

بونی شندور روڈ اور مستوج بروغل روڈ کی خستہ حالی کے خلاف عوام کا جلسہ اور دھرنا جاری

بونی شندور روڈ اور مستوج بروغل روڈ کی خستہ حالی کے خلاف عوام ڑاسپور، یارخون اور مستوج آج مستوج پل میں احتجاجی دھرنا دئیے ہوئے ہیں ۔ اس سے قبل عوام مستوج بازار میں جمع ہوئے اور وہاں سے جلسے سے شکل میں مستوج پل آکر مین شندور روڈ کو بلاگ کرکے دھرنا دیا اور یہ دھرنا یا حال جاری ہے۔ دھرنے کے شرکاء نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ ہمارا دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ وفاقی حکومت یا صوبائی حکومت کا کوئی ذمہ دار بندہ ان سڑکوں کی پختگی کے حوالے سے ہمارے سے کوئی تحریری معاہدہ نہیں کرتے ۔ مقریرین کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہ ہوا تو جشن شندور کے موقع پر مکمل روڈ بلاگ کیا جائے گا اور کسی کو بھی جشن شندور میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ مقریرین نے چترال پولو ایسوسی ایشن سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقے کے وسیع تر مفاد میں ان روڈوں کی تعمیر  ہونے تک جشن شندور کے بائیکاٹ کا اعلان کردیں۔ جبکہ عوام گلگت بلتستان اور وہاں کے پولو ٹیموں سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ یہاں کے عوام سے ہمدردی کے اظہار کے طور پر اس سال جشن شندور کے بائیکاٹ کا اعلان کردیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button