سیاست

صوبائی حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے مین ناکام ہو چکی ہے، دو سال سے کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہیں ہوا، سعدیہ دانش

گلگت (خبرنگارخصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے میں ناکام ہوچکی ہے ،آج گلگت بلتستان میں جو کچھ بھی مل رہاہے وہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت کے میگا پراجیکٹ کی مرہون منت ہے ۔ن لیگ کی حکومت آئے 2سال ہونے جارہے ہیں آج تک کوئی ایسا میگا پراجیکٹ شروع نہیں کیا جس پر وہ بات کرسکے بلکہ حفیظ الرحمن اور اس کی ٹیم ہمارے حکومت میں شروع کئے گئے منصوبوں پر تختیاں لگا کر فوٹوسیشن کرنے میں مصروف عمل ہیں۔

انہوں نے پیر کے روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ادارے صرف حفیظ الرحمن کی رشتہ داروں کے لئے کھولے رہتے ہیں نہ کہ عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے،وزیراعلیٰ نے گلگت بلتستان میں وفاق سے آئے ہوئیبیورکریٹ اورگلگت بلتستان کے بیورکریٹ کے مابین لوکل اور نان لوکل کا تاثر دے کر ڈیواڈ اینڈ رول کا فارمولا اپنا رہے ہیں اور بیوکریٹ کو آپس میں لڑوا کر اپنے مضموم عزائم پورا کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج جو گلگت اور آس پاس کے علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ میں جو کمی آئی ہے وہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت کی منصوبوں کے مرحون منت ہے ،ن لیگ والے آج تک ایک بھی ایسا منصوبے کا آغاز تک نہیں کیا ہے جس کی وہ تعریفیں کرتے پھریں،ن لیگ والے ایک بھی ایسا منصوبہ ہے تو دیکھا ئے یا جو پائپ لائن میں بھی ہو عوام کو بتایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ وومن ٹریفکنگ سیکنڈل کو صوبائی حکومت دبانا چاہتی ہے اور حقائق کو منظر عام پر لانے سے کترایا جارہاہے کیوں کہ اس میں صوبائی حکومت کے کہیں اہم شخصیات ملوث کونے کے امکانات ہے ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر اسمبلی کے ممبران منتخب ہونے والی خواتین کا اس اہم ایشو پر چپ رہنا ایک سوالیہ نشان ہے اور ان میں بالخصوص امپورٹڈ خواتین ممبران اسمبلی نے تو اپنا منہ بند رکھنے کی قسم کھائی ہوئی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button