سیاست

علی آباد کو ہنزہ کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر قرار دینے کے لئے سمری وزیر اعلی کو بھیجنے پر ڈپٹی کمشنر کا شکر گزار ہوں، راجہ سخی احمد

ہنزہ (ذوالفقار بیگ )علی آباد کو ضلع ہنزہ کا ہیڈ کوارٹر بنانے کیلئے وزیراعلی جی بی کو سمری بھیجنے پر ڈپٹی کمشنر ہنزہ کے شکرگزار ہے ۔ راجہ محمد سخی علی آباد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کا درجہ دینے کیلئے سمری وزیراعلی گلگت بلتستان کو بھیجنے پر ڈپٹی کمشنر ہنزہ کیپٹن (ر)سمیع اللہ فاروق کے شکر گزار ہے ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے سینئر رہنماء راجہ محمد سخی نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ ہنزہ کے مصروف ترین علاقہ علی آباد کو ضلعی ہیڈکوارٹر مقرار کرنے پر ڈپٹی کمشنر اور اُن کی ٹیم کے شکر گزار ہے اس سے علاقے کو فائدہ ملے گا ۔علی آباد کو اس سے پہلے ہی تحصیل ہیڈکوارٹر ہونے کا اعزاز حاصل ہے ۔علی آباد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہونے کیساتھ ہنزہ کا مصروف ترین بازار بھی اس علاقے میں واقع ہے ۔ کاروبار کے لحاظ سے ہنزہ میں علی آباد ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ۔جہاں پر سرکاری و غیر سر کاری دفاتر ،سرکاری و نجی سکولز اینڈ کالجز ، بس اسٹینڈ کے ساتھ ہوٹلز بھی اس علاقے میں واقع ہیں ۔تمام ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے علی آباد میں ہیڈکوارٹر بنانے کا فیصلہ ہوا ہے جو خوش آئند ہے ۔جیسا کہ وزیراعلی کو بھیجی گئی سمری میں لکھا ہے کہ ہنزہ میں ایک انچ زمین بھی خالصہ سرکا ر نہیں ہے ۔ہیڈکوارٹر کے لئے لوگوں سے زمینیں خریدی جائی گی ۔

راجہ محمد سخی نے کہاکہ علی آباد میں زمینوں کی سرکاری ریٹ 9لاکھ ہے جو کہ بہت کم ہے ہنزہ میں زمینوں کی قلت ہیں خانگی تقسیم میں زمینیں ختم ہو چکی ہے اس کے باوجود ہیڈکوارٹر کے لئے زمینیں دے رہے ہیں ۔ ہنزہ میں جو سرکاری ریٹ ہے دوسری علاقوں کی دورافتادہ علاقے کی ریٹ سے بھی بہت کم ہے ۔ اس لئے میں صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے گزارش کرونگا کہ زمینوں کا ریٹ میں اضافہ کیا جائے ۔کم از کم فی کنال سرکاری ریٹ 15سے20لاکھ ہونی چاہیے ۔ کیونکہ زمین مالکان کی حق تلفی نہ ہو ۔ اس کے ساتھ حکومت سے یہ بھی مطالبہ کرتے ہے کہ وہ گریڈ 1سے لیکر گریڈ5تک کے ملازمتوں پر زمین مالکان اور علی آباد کے مقامی لوگوں کو ملازمتیں دی جائے ۔ اس کے علاؤہ ماضی میں بھی علی آباد کو پینے کا صاف پانی کابھی مشکلات ہیں ۔ علی آباد کو صاف پانی وافر مقدار میں مہیا کرنے کے لئے اسپیشل ایک پروجیکٹ کی ضرورت ہے ۔تاکہ ہیڈ کوارٹر بننے کے بعد علی آباد کے مکینوں کو صاف پانی کی فراہمی میں کو ئی رکاوٹ در پیش نہ آئے ۔

راجہ محمد سخی نے مزید کہا کہ پورے ہنزہ کے ساتھ علی آباد میں بھی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے ۔ جب علی آباد میں سر کاری دفاتر اور رہائشی کالونی تعمیر ہوگی ۔ توبجلی کی ضرورت ہوگی ۔ دفاتر اور رہائشی کالونی میں اسپیشل لائنیں بچھائی جائے گی ۔ جب دوسری طرف علی آباد کے لوگ اندھیروں میں رہینگے ۔ اس لئے میں صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامہ سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ علی آباد کو ڈسٹر کٹ ہیڈ کوارٹر بنانے کے ساتھ ساتھ لوڈ شیڈنگ فری زون بنانے کیلئے پاور پروجیکٹ کی بھی سفارش کریں ۔ سیاحت کے لحاظ سے ہنزہ کو خاص اہمیت حاصل ہے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے علی آباد کے تمام سٹرکوں کو میٹل کرنے کی ضرورت ہے اور واٹر چینلز کوبھی مرمت کرنے کی ضرورت ہیں اور علی آباد کے مین روڈ پر اسٹریٹ لائٹس لگاکر روشنیوں کی شہر میں تبدیل کیا جائے ۔ تب جاکر ہنزہ میں ایک مثالی ہیڈکوارٹر بن سکتا ہے ۔ مجھے اُمید ہے کہ ان مطالبات پر غور کرکے ڈپٹی کمشنر ہنزہ کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق ہنزہ میں مثالی ہیڈکوارٹر بنانے میں اپنا کردار ادا کرینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button