بلاگز

اپیل 

جناب گورنر گلگت بلتستان،جناب انتہائی محترم وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ،جنا ب چیف سیکریٹری گلگت بلتستان،سیکریٹری ورکس گلگت بلتستان سائل گزشتہ 7 سالوں سے پاکستان انجینئرنگ سے رجسٹرڈ کنٹریکڑ ہے ۔اور ان 7 سالوں میں گلگت بلتستان میں اپنی نوعیت کے انتہائی اہم ترقیاتی منصوبوں کو بروقت تعمیر کر کے متعلقہ محکموں کے حوالے کر چکا ہوں ۔جناب والا سائل نے 27 جون 2016 کو محکمہ تعمیرات غذر کے زیر انتظام ہونے والے ٹینڈر کے دوران تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے زکواۃو عشر آفس کی بلڈنگ کا ٹھیکہ حاصل کر لیاتھا ۔جس کو محکمے کے ساتھ کئے ہوئے معاہدے کے تحت سائل نے بر وقت تکمیل کو پہنچایا۔بلڈنگ کی تعمیر کے دوران سائل نے مختلف بنکوں سے قرضے لئے اور تعمیراتی کام بروقت تکمیل کو پہنچایا۔اسی دوران محکمے کے ذمہ داران سائل کومعاہدے کے تحت ادائیگی کے حوالے سے ہر طرح سے پریشان کرتے رہے۔مذکورہ ترقیاتی منصوبے کی کل مالیت تقریباً75 لاکھ روپے تھے ۔لیکن کام کے تکمیل کو پہنچنے کے باوجود نہ تو محکمہ تعمیرات کے ذمہ داران آفس کو اپنی تحویل میں لینے کے لئے تیار ہیں اور نہ ہی سائل کی محکمے پر واجب الادا رقم جو کہ 46 لاکھ50 ہزار روپے بنتے ہیں ادا کرنے کے لئے تیار ہیں ۔سائل محکمہ تعمیرات غذر کے دفتر کی خاک چھان چکا ہے لیکن سائل کی کوئی شنوائی نہیں ہوتی۔لہذا آپ سے عاجزانہ اپیل ہے کہ سائل کی محکمے پر واجب الادا رقم کی ادائیگی کی سبیل فرما کر شکر گزاری کا موقع بخش دیں۔

نیک خواہشات کے ساتھ ۔
وزیر گل باز خان
گورنمنٹ کنٹریکٹر
غذر گلگت بلتستان

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button