چلاس ( محمد علی خان ) ضلع دیامر میں اچانک سردی کی شدت میں زبردست اضافہ ہوگیا ۔ضلع بھر میں خون جما دینے والی سردی نے اچانک حملہ کر کے لوگوں کے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا۔ سردی کی لہر میں اضافے کی ۔ ۔اسکے علاوہ ضلع بھر میں سردی سے لوگوں کو مختلف بیماریوں بھی لاحق ہو رہے ہیں ۔ سردی میں اضافے سے لوگوں کے معاملات زندگی بھی متاثر ہو رہے ہیں ۔سورج کے غروب ہوتے ہی لوگ اپنے گھروں کا رخ کرتے ہیں اور شام کے ٹائم مین بازار میں بھی کرفیو کا سماں ہوتا ہے۔ شدید سردی نے لوگوں کے لباس اور خوراک میں بھی تبدیلی لائی ہے۔ ے ہیں ۔ سردی نے جہاں لوگوں کو گرم کپڑئے ، کوٹ ، بنیان ، موٹے جورابیں ، اور گرم جوتے پہنے پر مجبور کیا ہے، وہی لوگ زیادہ تر گوشت ، ڈرائی فروٹ ،اور دیگر ایسے خوراک استعمال کرتے ہیں جن سے جسم کی حرارت متعدل رہ سکے۔ تاہم خشک سردی نے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے ۔