اہم ترین

گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی نے شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے دو قراردادیں‌منظور کر لیں

گلگت،(عبدالرحمن بخاری سے) قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان نے وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے قصور واقعے میں سات سالہ زینب اور لاہور میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے دلاور عباس کے قتل کے خلاف دو الگ الگ قراردادیں منظور کرلی منگل کے روز قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کا اجلاس دوسرے روز بھی سپیکر حاجی فدا محمد ناشاد کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں بی بی سلیمہ نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بچوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے قتل بعد از جنسی تشدد کے واقعات سے پوری قوم غم و غصے اور خوف و ہراس کا شکار ہیں قصور کی ننھی زینب اور مردان کی عاصمہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا ایسے واقعات سے پاکستان کی پوری دنیا میں بدنامی ھو رھی ھے بی بی سلیمہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کا یہ مقتدر ایوان ان انسانیت سوز واقعات کی بھرپور مذمت کرتا ہے اور حکومت سے قاتلوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتا ھے کاچو امتیاز حیدر نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ لاہور میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے طالب علم دلاور عباس کو غنڈوں نے تشدد کرکے قتل کیا جس کے بعد وزیراعلی پنجاب میاں شھباز شریف نے ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کیا اور متاثرہ خاندان کو دس لاکھ روپے کی مالی امداد دی ہے جس پر قانون ساز اسمبلی کا یہ مختصر ایوان وزیر اعلی پنجاب کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور یہ مطالبہ کرتا ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے اور آئندہ کے لئے ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنایا جائے دونوں قراردادوں پر ارکان اسمبلی نے بحث کرتے ہوئے کہا کہ قصور میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد پنجاب حکومت نے مثالی کام کیا اور ملزم کی گرفتاری کو یقینی بنایا ممبران اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ زینب کے قاتل اور دلاور عباس کے قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے قرارداد پر بحث کرتے ہوئے جعفراللہ خان۔ڈاکٹر محمد اقبال، ابراہیم ثنائی، کاچو امتیاز حیدر ،جاوید حسین، حیدر خان ،نواز خان ناجی، غلام حسین ایڈوکیٹ، اور راجہ جہانزیب خان نے کہا کہ بچوں کے ساتھ پیش آنے والے جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لیے زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے معاشرے میں ای سی خرابیوں کو دور کرنے کے لئے قانون سازی کے ساتھ ساتھ قوانین پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنانے کی ضرورت ہے بحث مکمل ہونے پر سپیکر حاجی فدا محمد ناشاد نے دونوں قراردادوں کو متفقہ طور پر منظور کرلیا

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button