متفرق

لواری ٹنل ہفتے میں دودن نہ کھولنے کی صورت میں منگلکو ،شٹرڈوان ہڑتال ،پہیہ جام اور لانگ مارچ کرنے کی دھمکی

چترال(بشیر حسین آزاد)لواری ٹنل کو ہفتے میں دودن کھولنے کے حوالے سے جمعرات کے روزآل پارٹیز چترال کے نمائندوں جماعت اسلامی کے ضلعی امیرمولاناجمشیداحمد،پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق جنرل سیکرٹری محمدحکیم ایڈوکیٹ،مسلم لیگ (ن)کے صدرسیداحمدخان،جمعیت علماء اسلام (ف)کے عزیزالرحمن،عوامی نیشنل پارٹی کے محی الدین،صدرتجاریونین حبیب حسین مغل،ڈرائیوریونین کے اخلاق احمداوردوسروں نے چترال پریس کلب میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لواری ٹنل کوہفتے میں دودن مسافروں کے لئے کھولنے کے اعلان کاخیرمقدم کیاہے اورکہاہے کہ وزیراعظم پاکستان کے مشیرانجینئرامیرمقام فوری طورپراین ایچ اے کے ذمہ داروں کے ساتھ میٹنگ کرکے ہفتے میں دودن جمعہ اورمنگل کے شیڈول کااعلان کرائے۔تاکہ چترال کے عوام کایہ مشکل مسئلہ حل ہو۔انہوں نے کہاکہ اس سے قبل آل پارٹیزکی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیاگیاتھا کہ ٹنل ہفتے میں دودن مسافروں کیلئے نہ کھولنے کی صورت میں جمعہ کے روزپہہ جام ہڑتال اوراتوارکے روز لواری ٹنل تک لانگ مارچ کریں گے اب وزیراعظم کے مشیر امرمقام کے اعلان کے بعد اس لائحہ عمل پرعملدآمدکوروک دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگرمنگل تک ہفتے میں دودن کے شیڈول کااعلان نہ کیاگیا توپھرچترال بھرمیں شٹرڈاؤن ،پہہ جام اورلانگ مارچ کے فیصلے پر عمل کیاجائے گا ۔اس کے بعد جوبھی ناخوشگوارواقعہ پیش آیا تو اس کی ذمہ دار انتظامیہ اورحکومت ہوں گے۔پریس کانفرنس میں گولین گول دومیگاواٹ بجلی گھرسے بجلی کی فراہمی میں تاخیر پر بھی برہمی کا اظہار کیا گیا اور متعلقہ ادارے سے چترال ٹاون کو جلد از جلد بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button