متفرق

گلگت بلتستان کونسل کااجلا س دوسری مرتبہ ملتوی،اہم امورالتواء کاشکار

اسلام آباد: گلگت بلتستان کونسل کی اجلاس دوسری بار ملتوی ہونے سے اراکین جی بی کونسل مایوسی کا شکار ہو گئے جبکہ اجلاس کی بار بارملتوی ہونے کی وجہ سے بجٹ کی منظوری، منرل پالیسی،ٹمبر پالیسی ،ٹیکسس اور تھری جی اور فور جی کے علاوہ مالیاتی پیکیج کا خواب بھی چکنا چور ہو گیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کا دورہ گلگت بلتستان دوسری بار ملتوی ہو گیا ہے جس کی وجہ سے گلگت بلتستان کونسل کے اراکین مایوسی کا شکار ہو گئے ہیں کیونکہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے دورہ گلگت بلتستان کے دوران گلگت بلتستان کونسل کا اجلاس ہونا تھا جس میں گلگت بلتستان کونسل کے بجٹ کی منظوری دی جانی تھی جبکہ اسی اجلاس میں منرل پالیسی اورٹمبر پالیسی کی منظوری دی جانی تھی اور گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ سروس تھری جی اور فور جی کے حوالے سے اہم پیشرفت اور گلگت بلتستان کو خصوصی مالیاتی پیکیج کا اعلان ہونا تھا گلگت بلتستان کونسل کے پہلے اجلاس میں اراکین اسمبلی نے وزیر اعظم سے ترقیاتی بجٹ کو دو کروڑ سے بڑھانے کی درخواست کی تھی اور امید کی جا رہی تھی کہ وزیر اعظم کی طرف سے اجلاس میں اس حوالے سے بھی اراکین اسمبلی کو خوش خبری ملے گی مگر وزیر اعظم کی مصروفیات کے باعث کونسل کا اجلاس دوسری بار ملتوی کیا گیاجس کے باعث اراکین کونسل کی امیدوںپر پانی پھر گیا ہے اور وہ مایوسی کا شکار ہو گئے ہیں۔

اس حوالے سے کے پی این کے رابطے پر رکن گلگت بلتستان کونسل سید آغا عباس رضوی نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ سے قبل 10جنوری کو گورنر گلگت بلتستان نے اراکین کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں طلب کیا تھا بعد میں اس اجلاس کو بھی ملتوی کیا گیا اور اب ہمیں بتایا گیا ہے کہ ویر اعظم کا دورہ بھی ملتوی ہو گیا ہے مگر ہمیں اس کی وجوہات نہیں بتائی گئی ۔انہوںنے کہا کہ کونسل کے اجلاس میں بجٹ سمیت اہم امور پر بات ہونا تھی مگر دوسری بار اجلاس ملتوی ہو گیا ۔انہوںنے کہا کہ کونسل کے پہلے اجلاس میں ہم نے وزیر اعظم سے اراکین کونسل کے بجٹ میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا کیونکہ دو کروڑ روپے ہمارے لیے عزاب اور آٹے میں نمک کے برابر ہے ۔اجلاس ملتوی کیوںہوا میں اس حوالے سے کونسل کے ذمہ داروں سے بات کروںگا ۔واضح رہے کہ گلگت بلتستان کونسل کے انتخابات کے بعد کونسل کی صرف ایک بار اجلاس بلایا گیا جس کے بعد اہم امورجن کی منظوری کونسل نے دینا ہے پر پیشرفت نہ ہونے سے گلگت بلتستان کونسل تقریباًغیر فعال دکھائی دیتی ہے۔ بشکریہ ڈیلی کے ٹو

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button